مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
141. في الرجل يأخذ البعير الضال فينفق عليه
کسی شخص کو گمشدہ اونٹ ملے اور وہ اُس پر خرچ کرے تو کیا حکم ہے؟
ترقیم عوامۃ: 21550 ترقیم الشثری: -- 22450
٢٢٤٥٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر عن داود عن الشعبي قال: اضل رجل بعيرا، فوجده عند رجل قد انفق عليه، اعلفه، واسمنه، فاختصما إلى عمر بن عبد العزيز وهو يؤمئذ امير على المدينة، فقضى لصاحب البعير ببعيره، وقضى عليه بالنفقة.
حضرت شعبی رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ ایک آدمی کا اونٹ گم ہوگیا، اس نے اپنا اونٹ دوسرے شخص کے پاس پایا جو اس کو کھلا پلا رہا ہے، اس کو چارہ دے کر فربہ کردیا ہے، وہ دونوں اپنا جھگڑا حضرت عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ کے پاس لے کر گئے، آپ ان دنوں مدینہ منورہ کے گورنر تھے، آپ نے اونٹ کے مالک کے لئے اونٹ کا فیصلہ فرمایا اور اس پر اس کے خرچہ کی ادائیگی کو لازم فرمایا، حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں مجھے اس فیصلہ نے تعجب میں نہیں ڈالا، پھر آپ نے فرمایا کہ آدمی اپنا اونٹ پکڑ لے اس پر کوئی نفقہ وغیرہ بھی نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22450]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22450، ترقيم محمد عوامة 21550)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 22450 in Urdu