مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
141. في الرجل يأخذ البعير الضال فينفق عليه
کسی شخص کو گمشدہ اونٹ ملے اور وہ اُس پر خرچ کرے تو کیا حکم ہے؟
ترقیم عوامۃ: 21551 ترقیم الشثری: -- 22452
٢٢٤٥٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حاتم بن إسماعيل عن جعفر عن ابيه قال: سمعت النعمان بن مرة يحدث (١) سعيد بن المسيب قال: رايت عليا بنى للضوال مربدا، فكان يعلفها علفا لا يسمنها ولا يهزلها من بيت المال، فكانت تشرف باعناقها، فمن اقام بينة على شيء اخذه، وإلا اقرها على حالها لا يبيعها (٢) . (فقال) (٣) سعيد بن المسيب: لو وليت امر المسلمين صنعت هكذا.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ] زيادة: (عن).
(٢) صحيح.
(٣) في [جـ، ز]: (قال).
حضرت سعید بن المسیب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے دیکھا حضرت علی رضی اللہ عنہ نے گمشدہ اونٹوں کے لئے باڑہ بنایا ہوا تھا، اس میں ان کو چارہ ڈالا جاتا، نہ ان کو بہت فربہ کیا جاتا نہ بہت لاغر، سارا خرچ بیت المال کے ذمہ ہوتا، وہ اونٹ گردنوں کو بلند کرکے جھانکا کرتے تھے، اگر کوئی شخص کسی اونٹ پر گواہ پیش کردیتا تو وہ لے لیتا وگرنہ وہ باڑہ میں اسی حال میں رہتے، اس کو فروخت نہ کیا جاتا۔ حضرت سعید بن مسیب فرمایا کرتے تھے کہ اگر مجھے مسلمانوں کا امیر بنایا جاتا تو میں یہی کرتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22452]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22452، ترقيم محمد عوامة 21551)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 22452 in Urdu