مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
153. من (كره) أن يعطي الأرض بالثلث والربع
جو حضرات بٹائی پر زمین دینے کو ناپسند کرتے ہیں
ترقیم عوامۃ: 21677 ترقیم الشثری: -- 22584
٢٢٥٨٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (جرير) (١) عن عبد العزيز بن رفيع عن ⦗٣٠⦘ رفاعة بن رافع بن خديج قال: نهى رسول الله ﷺ عن المزارعة والإجارة (إلا ان) (٢) يشتري الرجل ارضا او يعار (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (وكيع قال: حدثنا سفيان، قال: أخبرت)، وفي [أ، ح، ط]: (سفيان قال: تاجرت)، وفي فتاوى السبكي (١/ ٤١٦) (حرب بن).
(٢) في [هـ]: (أن لا).
(٣) مرسل؛ رفاعة تابعي، أخرجه إسحاق كما في المطالب (١٣٦٠)، وأخرجه الطبراني (٤٣٧٣).
حضرت رفاعۃ بن رافع ابن خدیج رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے زمین کی مزارعۃ اور اجارہ سے منع فرمایا ہے، مگر یہ کہ آدمی اس کو خرید لے یا معین مدت کے لئے کرایہ پر لے لے، پھر فرمایا کہ میرے والد محترم نے ایک شخص سے زمین عاریۃ لی اور اس میں کھیتی باڑی کی اور اس میں ایک عمارت بنا لی، پھر وہ مالک زمین اس طرف آیا اور اس نے عمارت دیکھی اور پوچھا کس نے یہ عمارت بنائی ہے؟ لوگوں نے کہا فلاں شخص نے جس کو آپ نے زمین عاریۃً دی تھی، اس نے کہا کہ کیا یہ عوض ہے اس کو جو میں نے اس کو دیا تھا؟ لوگوں نے کہا ہاں، اس نے کہا کہ میں یہاں سے نہیں ہٹوں گا جب تک کہ تم لوگ اس کو گِرا نہ دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22584]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22584، ترقيم محمد عوامة 21677)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 22584 in Urdu