مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
205. في اللقطة ما يصنع بها؟
پڑی ہوئی کوئی چیز ملے تو اُس کا کیا کرے؟
ترقیم عوامۃ: 22057 ترقیم الشثری: -- 23001
٢٣٠٠١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع (قال: حدثنا) (١) الاسود بن (شيبان) (٢) عن ابي نوفل (بن) (٣) ابي عقرب عن ابيه قال: التقطت بدرة فاتيت بها عمر بن الخطاب فقلت: يا امير المؤمنين (اغنها) (٤) عني، (فقال) (٥) : واف بها (الموسم) (٦) ، (فوافيت) (٧) بها الموسم (٨) فعرفتها، فلم اجد احدا يعرفها (٩) . فاغنها عني، فقال: إلا اخبرك بخير (سبلها) (١٠) تصدق بها، فإن جاء صاحبها فاختار المال غرمت له وكان الاجر لك، وإن اختار الاجر كان الاجر له ولك ما نويت (١١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (وكيع عن الأسود).
(٢) في [أ، جـ، ح، ز، ط]: (هلال)، وتقدم مثل هذا الإسناد باب الوصال من كتاب: الصيام برقم [٩٨٥٥]، وسيأتي في باب المرأة تزوج عبدها، من كتاب الحدود برقم [٣٠٦٧٩].
(٣) في [جـ]: (عن).
(٤) في [أ، ح، ط]: (أعنها).
(٥) في [ز]: (قال).
(٦) في [أ، ح، ط]: سقط.
(٧) في [أ، ح، ط، ز]: (فوفيت).
(٨) في [هـ]: زيادة (فقال: عرفها حولًا).
(٩) في [هـ]: زيادة (فأتيته فقلت).
(١٠) في [أ، ح]: (سبيلها)، وفي [ط]: (سبيل).
(١١) صحيح.
حضرت ابو عقرب رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ مجھے پیسوں کی ایک تھیلی ملی۔ میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا اے امیر المؤمنین! آپ میری طرف سے ان کی حفاظت کرنے کے لئے نائب بن جائیں۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ایام حج میں اعلان کرنا، میں نے ایام حج میں اعلان کیا۔ پھر آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا ایک سال تک تشہیر کرو۔ میں نے تشہیر کی لیکن مالک کو نہ پایا، میں پھر آپ رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ آپ میری طرف سے حفاظت کے لئے نائب بن جائیں، آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کیا تجھے ایک بہتر راستہ بتلاؤں، ان کو صدقہ کر دے، اگر پھر مالک آجائے اور مال مانگے تو نقصان کا ذمہ دار ہے، اور صدقہ کا اجر تجھے ملے گا، اور اگر وہ اجر کا طالب ہو تو اجر اس کو ملے گا اور تجھے وہی ملے گا جس کی تو نیت کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23001]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23001، ترقيم محمد عوامة 22057)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 23001 in Urdu