🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
252. في الوالي والقاضي يهدى إليه
قاضی اور والی کا ہدیہ وصول کرنا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 22393 ترقیم الشثری: -- 23362
٢٣٣٦٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو معاوية عن (الاعمش) (١) عن شقيق قال: قدم معاذ من اليمن برقيق في (زمن) (٢) ابي بكر، فقال له عمر: (ادفعهم) (٣) إلى ابي بكر، قال: ولم (ادفع) (٤) إليه (رقيقي) (٥) ؟ قال: فانصرف إلى منزله ولم ⦗٢١٥⦘ (يدفعهم) (٦) ، فبات ليلته ثم اصبح من الغد (فدفعهم) (٧) إلى ابي بكر، فقال له عمر: ما بدا لك؟ قال: رايتني فيما يرى النائم كاني إلى نار (اهوي) (٨) إليها، فاخذت بحجزتي فمنعتني من دخولها، (فظننت) (٩) انهم هؤلاء الرقيق، فقال (له) (١٠) ابو بكر: هم لك فلما انصرف (١١) إلى منزله قام يصلي فرآهم يصلون خلفه فقال: لمن تصلون؟ فقالوا: لله، (فقال) (١٢) : اذهبوا انتم (لله) (١٣) (١٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (أعمش).
(٢) في [جـ، ز]: (زمان).
(٣) في [أ، ح، ط، هـ]: (أرفعهم).
(٤) في [هـ]: (أرفع).
(٥) في [ط]: (رقيق).
(٦) في [أ، هـ]: (يرفعهم).
(٧) في [أ، هـ]: (فرفعهم).
(٨) في [هـ]: (أهدي).
(٩) في [جـ]: (وظننت).
(١٠) في [جـ، ز]: زيادة.
(١١) في [ز]: زيادة (قام).
(١٢) في [جـ، ز]: (قال).
(١٣) في [ط]: (اللَّه).
(١٤) صحيح.

حضرت شقیق سے مروی ہے کہ حضرت معاذ رضی اللہ عنہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے دور خلافت میں یمن سے غلاموں کو لائے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ان سے فرمایا: یہ غلام کو دے دو، حضرت معاذ رضی اللہ عنہ نے فرمایا میں اپنے غلام ان کو کیوں دے دوں؟ پھر حضرت معاذ رضی اللہ عنہاپنے گھر تشریف لے گئے۔ اور غلاموں کو صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کے پاس نہیں لے کر گئے۔ انہوں نے رات گذاری پھر جب اگلی صبح ہوئی تو انہوں نے غلام ابوبکر رضی اللہ عنہ کو دے دئیے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ان سے دریافت فرمایا: آپ رضی اللہ عنہ پر کیا ظاہر ہوئی جو آپ نے ایسا کیا؟ حضرت معاذ نے فرمایا کہ میں نے خود کو خواب میں دیکھا کہ آگ میرے قریب ہے اور میں اس میں دھکیلا جا رہا ہوں۔ پھر آپ نے مجھے ازار بند کی جگہ سے پکڑ کر آگ میں گرنے سے بچا لیا۔ میرا خیال ہے کہ یہ سب ان غلاموں کی وجہ سے ہے۔ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: یہ سب غلام تمہارے ہیں۔ پھر جب حضرت معاذ گھر تشریف لائے تو نماز پڑھنے کے لئے کھڑے ہوئے، غلاموں کو دیکھا کہ وہ بھی ان کے پیچھے نماز پڑھ رہے ہیں۔ حضرت معاذ رضی اللہ عنہ نے پوچھا تم کس کے لئے نماز پڑھ رہے ہو؟ انہوں نے کہا اللہ کے لئے، حضرت معاذ نے فرمایا: جاؤ تم اللہ کے لئے آزاد ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23362]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23362، ترقيم محمد عوامة 22393)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 23362 in Urdu