🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
325. القوم يمرون بالإبل
لوگ اونٹوں کے پاس سے گذریں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 22743 ترقیم الشثری: -- 23747
٢٣٧٤٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عفان قال: حدثنا حماد بن سلمة [ (عن عاصم) (١) بن بهدلة] (٢) عن زر بن حبيش عن عبد الله قال: كنت غلاما يافعا (ارعى) (٣) غنما لعقبة بن ابي معيط، فجاء النبي ﷺ وابو بكر، وقد (فرا) (٤) من ⦗٣٢٦⦘ المشركين، فقالا: يا غلام، هل عندك (٥) لبن تسقينا، (فقلت) (٦) : إني مؤتمن، و (لست) (٧) (ساقيكما) (٨) ، فقال: النبي ﷺ (٩) :"هل عندك من جذعة لم (ينز) (١٠) عليها الفحل" قلت: نعم، (١١) فاتيتهما بها، (فاعتقلها) (١٢) رسول الله ﷺ ومسح الضرع ودعا (١٣) ثم اتاه (ابو بكر) (١٤) (بصحرة) (١٥) (منقعرة) (١٦) ، فاحتلب فيها فشرب وشرب ابو بكر وشربت، ثم قال: للضرع:"اقلص"، فقلص (١٧) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من [أ، ح، ط].
(٢) سقط من [جـ، ز].
(٣) في [أ، ح، ط، ز]: (نرى).
(٤) في [أ، ح، ط]: (فروا).
(٥) في [جـ، ز]: زيادة (من).
(٦) في [أ، ح، ط]: (فقال).
(٧) في [أ، جـ، ح، ط]: (ليس).
(٨) في [جـ، ز]: (بساقيكما).
(٩) في [أ، جـ]: ﵇.
(١٠) في [ط، أ، ح]: (يبن).
(١١) في [ز]: زيادة (قال).
(١٢) في [أ، ح، ط]: (فاعقلها).
(١٣) في [هـ]: زيادة (فحفل الضرع).
(١٤) سقط من [هـ].
(١٥) في [ح]: (لصخرة).
(١٦) في [ح، أ، ط]: (منعقرة).
(١٧) ضعيف؛ عاصم ضعيف في زر، أخرجه أحمد (٤٤١٢)، وابن حبان (٧٠٦١)، وأبو يعلى (٥٠٩٦)، والطبراني (٨٤٥٦)، والبيهقي في دلائل النبوة ٦/ ٨٤، والطيالسي (٣٥٣)، وابن سعد ٣/ ١٥٠، والشاشي (٦٥٩)، وأبو نعيم في الدلائل (٢٣٣).

حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ میں قریب البلوغ لڑکا تھا اور عقبہ بن ابی معیط کی بکریاں چرایا کرتا تھا، حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ میرے پاس تشریف لائے، وہ دونوں مشرکین مکہ سے بھاگ رہے تھے، اُن دونوں نے کہا، اے لڑکے! تیرے پاس دودھ ہے جو ہمیں پلائے؟ میں نے عرض کیا میں امانت دار ہوں تم کو نہیں پلاؤں گا، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا تمہارے پاس کوئی ایسی جوان بکری ہے جس پر نر کو نہ چھوڑا گیا ہو؟ میں نے عرض کیا جی ہاں ہے، میں اس بکری کو لے کر آپ کی خدمت میں آیا تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی ٹانگ کو باندھ دیا اور اس کے تھنوں کو ہاتھ لگاکر دعا فرمائی۔ حضرت صدیق اکبر رضی اللہ عنہ پتھر کا پیالہ (نما) لے کر حاضر ہوئے پھر اس میں دودھ نکالا اور خود پیا حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے پیا اور میں نے پیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تھنوں کو مخاطب کر کے فرمایا: تو دوبارہ سکڑ جا! وہ تھن دوبارہ سکڑ گئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23747]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23747، ترقيم محمد عوامة 22743)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 23747 in Urdu