مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
506. في كتاب القاضى إلى القاضي
قاضی کا قاضی کو خط لکھنا
ترقیم عوامۃ: 23576 ترقیم الشثری: -- 24639
٢٤٦٣٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا معاذ بن معاذ عن عمر بن ابي (زائدة) (١) قال: جئنا بكتاب من قاضي الكوفة إلى إياس بن معاوية، فجئت وقد عزل إياس، واستقضي الحسن، فدفعت كتابي إليه (فقبله) (٢) ولم يسالني عنه، ففتحه ثم نشره فوجد لي فيه شهادة شاهدين على رجل من اهل البصرة بخمسمائة (درهم) (٣) [فقال لرجل يقوم على راسه: اذهب بهذا إلى ابن زياد، (فقل) (٤) (له) (٥) : ارسل إلى ⦗٨⦘ فلان ابن فلان، فخذ منه خمسمائة درهم فادفعها] (٦) إلى هذا، (قال) (٧) : فذهب بي ففعل.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، جـ، ح، ز]: (زاهره)، وفي [ط]: (زاهر).
(٢) في [ح]: (فقبل).
(٣) سقط من [أ، هـ، ح].
(٤) في [ط، أ، ح]: (فقال).
(٥) سقط من: [ط].
(٦) في [ز]: سقط ما بين المعكوفين.
(٧) في [أ، ح، ط]: (فقال).
حضرت عمر بن ابو زائدہ سے مروی ہے کہ ہم کوفہ کے قاضی کا خط لے کر حضرت ایاس بن معاویہ کے پاس آئے، جب میں آیا تو حضرت ایاس کو معزول کردیا گیا تھا اور حضرت حسن کو قاضی بنادیا گیا تھا، میں نے اپنا خط ان کو دیا تو انہوں نے اس کو قبول فرمایا اور مجھ سے اس کے متعلق سوال نہیں کیا، پھر اس خط کو کھولا اور اس کو پھیلایا اور اس میں میرے لئے بصرہ کے ایک شخص کے خلاف پانچ سو دراہم پر دو گواہوں کی گواہی پائی، پھر آپ نے اُ س شخص سے کہا جو آپ کے پا س کھڑا تھا، اس کو ابن زیاد کے پاس لے جاؤ اور اُ س سے کہو کہ اس کو فلاں بن فلاں کے پاس بھیج دے اور اُ س سے پانچ سو دراہم وصول کر کے اس کو دے دو، راوی فرماتے ہیں کہ پھر وہ مجھے لے کر گیا اور اس نے اسی طرح کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24639]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24639، ترقيم محمد عوامة 23576)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 24639 in Urdu