مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
535. في (رجل) دخل الحمام فأعطى صاحب الحمام
کوئی شخص حمام میں داخل ہو اور حمام والے کو کچھ دے
ترقیم عوامۃ: 23629 ترقیم الشثری: -- 24699
٢٤٦٩٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو معاوية عن حجاج (بن) (١) ارطاة عن ابي جعفر البجلي قال: دخل رجل الحمام فاعطاه اجرا على دخول الحمام، قال: واعطاه ثيابه يمسكها، (قال) (٢) : فضاعت الثياب، (قال) (٣) : فخاصمه إلى شريح، قال: فقال شريح: اعطيت على إمساك (الثياب) (٤) ؟ قال: لا، ولكن اعطيته على دخول الحمام، فقال له شريح: قم، فلا شيء لك.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ح]: (عن).
(٢) سقط من: [جـ، ز].
(٣) زائدة في [جـ، ز].
(٤) سقط من: [ز].
حضرت ابو جعفر سے مروی ہے کہ ایک شخص حمام میں داخل ہوا اور داخل ہونے پر حمام والے کو رقم دی، اور اس کو کپڑے دئیے حفاظت کے لئے، پھر کپڑے گم ہوگئے، فرمایا: وہ دونوں اپنا جھگڑا حضرت شریح رحمہ اللہ کے پاس لے گئے، حضرت شریح نے دریافت کیا کہ تو نے اس کو کپڑے رکھنے کے پیسے دئیے تھے؟ کہا کہ نہیں، لیکن میں نے اس کو حمام میں داخل ہونے کے دئیے تھے، حضرت شریح نے اس سے فرمایا: اٹھ کر چلا جا تیرے لئے کچھ نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24699]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24699، ترقيم محمد عوامة 23629)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 24699 in Urdu