مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
590. في الرجل باع أم ولده
آدمی کا اپنی ام ولد کو فروخت کرنا
ترقیم عوامۃ: 23736 ترقیم الشثری: -- 24811
٢٤٨١١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن حماد في الرجل يبيع سرية قد ولدت منه فيشتريها رجل فيقع عليها (فتلد منه) (١) (ايضا) (٢) ، قال: ترد إلى الاول، ويكون لها صداق مثلها، ويكون ولدها (من) (٣) الآخر بمنزلتها يعتقون بعتقها، وياخذ الآخر ثمنها من (الاول) (٤) ، فإن (كان واحد) (٥) منهما علم انه لا يصلح عوقب، (فإن) (٦) علما كلاهما (عوقبا) (٧) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (فيلزمه)، وفي [ط]: (فيلز منه).
(٢) في [ط]: (ضا).
(٣) في [جـ، ز]: زيادة (من).
(٤) في [ط]: (الأقل).
(٥) في [ز]: (أحد).
(٦) في [جـ]: (وإن).
(٧) في [ط]: (عوقب).
حضرت حماد سے مروی ہے کہ اگر ایک آدمی اپنی ام ولد کو بیچ دے پھر خریدنے والا بھی اس سے وطی کرلے اور وہ باندی اس دوسرے کے پاس ایک اور بچہ جن دے تو کیا حکم ہے؟ انہوں نے جواب دیا کہ یہ باندی پہلے شخص کو واپس کی جائے گی۔ باندی کو مہر مثلی گا، اور اس کا دوسرا بچہ بھی اس کی طرح غلام شمار ہوگا اور مال کے آزاد ہونے سے وہ بھی آزاد ہوجائے گا اور دوسرا آدمی اول سے باندی کی دی ہوئی قیمت وصول کرے گا پھر اگر کسی ایک کو معلوم تھا کہ یہ درست نہیں ہے تو اس کو سزا دی جائے گی اور اگر دونوں جانتے تھے تو دونوں سزا کے حق دار ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24811]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24811، ترقيم محمد عوامة 23736)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 24811 in Urdu