🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
19. (في رقية العقرب والحمة) من رخص فيها؟
جن لوگوں نے بچھو اور زہر کے تعویذ میں اجازت دی ہے (ان کے دلائل)
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23996 ترقیم الشثری: -- 25075
٢٥٠٧٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن ابي سفيان عن جابر قال: نهى رسول الله ﷺ عن الرقى، وكان عند (آل) (١) عمرو بن حزم رقية يرقون بها من العقرب، (قال) (٢) : فاتوا النبي ﵇ (٣) فعرضوها عليه، وقالوا: إنك نهيت عن (الرقى) (٤) ، فقال:"من استطاع منكم ان ينفع اخاه فليفعل" (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (ألا).
(٢) سقط من: [ز].
(٣) في [جـ]: ﷺ.
(٤) سقط من: [ز]، وفي [أ، جـ، ح، ط]: (الرقا).
(٥) حسن؛ أبو سفيان صدوق، أخرجه مسلم (٢١٩٩)، وأحمد (١٤٣٨٢).

حضرت جابر سے روایت ہے کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تعویذات سے منع فرمایا تھا اور عمرو بن حزم کے گھر والوں کے پاس ایک تعویذ تھا جس سے وہ بچھو کا تعویذ کرتے تھے۔ راوی کہتے ہیں، پس یہ لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت اقدس میں حاضر ہوئے اور انہوں نے یہ تعویذ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے پیش کیا اور عرض کیا، آپ نے تو تعویذات سے منع کیا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم میں سے جو شخص اپنے بھائی کو نفع پہنچا سکے تو اسے چاہیئے کہ وہ نفع پہنچائے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25075]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25075، ترقيم محمد عوامة 23996)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 25075 in Urdu