مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
19. (في رقية العقرب والحمة) من رخص فيها؟
جن لوگوں نے بچھو اور زہر کے تعویذ میں اجازت دی ہے (ان کے دلائل)
ترقیم عوامۃ: 23995 ترقیم الشثری: -- 25074
٢٥٠٧٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر عن الشيباني عن عبد الرحمن بن الاسود عن ابيه عن عائشة قال: سالتها عن الرقية من (الحمة) (١) ، فقالت: رخص رسول الله ﷺ (٢) (في الرقية) (٣) من كل ذي حمة (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (الحبة)، وفي [جـ]: (الحية).
(٢) في [هـ]: زيادة (لأهل بيت من الأنصار).
(٣) سقط من: [ز].
(٤) صحيح؛ أخرجه البخاري (٥٧٤١)، ومسلم (٢١٩٣).
حضرت عبد الرحمن بن اسود، اپنے والد کے واسطہ سے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں۔ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے زہر کے تعویذ کے بارے میں سوال کیا؟ تو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہر زہر کے لیے تعویذ کی اجازت عطا فرمائی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25074]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25074، ترقيم محمد عوامة 23995)
ترقیم عوامۃ: 23996 ترقیم الشثری: -- 25075
٢٥٠٧٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن ابي سفيان عن جابر قال: نهى رسول الله ﷺ عن الرقى، وكان عند (آل) (١) عمرو بن حزم رقية يرقون بها من العقرب، (قال) (٢) : فاتوا النبي ﵇ (٣) فعرضوها عليه، وقالوا: إنك نهيت عن (الرقى) (٤) ، فقال:"من استطاع منكم ان ينفع اخاه فليفعل" (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (ألا).
(٢) سقط من: [ز].
(٣) في [جـ]: ﷺ.
(٤) سقط من: [ز]، وفي [أ، جـ، ح، ط]: (الرقا).
(٥) حسن؛ أبو سفيان صدوق، أخرجه مسلم (٢١٩٩)، وأحمد (١٤٣٨٢).
حضرت جابر سے روایت ہے کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تعویذات سے منع فرمایا تھا اور عمرو بن حزم کے گھر والوں کے پاس ایک تعویذ تھا جس سے وہ بچھو کا تعویذ کرتے تھے۔ راوی کہتے ہیں، پس یہ لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت اقدس میں حاضر ہوئے اور انہوں نے یہ تعویذ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے پیش کیا اور عرض کیا، آپ نے تو تعویذات سے منع کیا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم میں سے جو شخص اپنے بھائی کو نفع پہنچا سکے تو اسے چاہیئے کہ وہ نفع پہنچائے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25075]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25075، ترقيم محمد عوامة 23996)
ترقیم عوامۃ: 23997 ترقیم الشثری: -- 25076
٢٥٠٧٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو اسامة (عن) (١) مجالد عن عامر عن بعض اصحاب النبي ﷺ قال: (قال رسول الله ﷺ) (٢) :"لا رقية إلا من عين او حمة" (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ].
(٢) سقط من: [ز].
(٣) ضعيف؛ مجالد ضعيف، وأخرجه البزار (٣٠٥٦/ كشف)، والقضاعي في مسند الشهاب (٨٥١)، وابن عبد البر ٢٣/ ١٥٨ من حديث الشعبي عن جابر مرفوعًا، وأخرجه البخاري (٥٧٠٥) من حديثه عن عمران موقوفًا، وأخرجه مرفوعًا أحمد (١٩٩٠٨)، وأبو داود (٣٨٨٤)، والبزار في المسند (٣٥٩٧)، وأخرجه من حديث بريدة موقوفًا مسلم (٢٢٠)، وابن حبان (٦٤٢٠)، ومن حديثه مرفوعًا أخرجه ابن ماجه (٣٥١٣)، والترمذي (٢٠٥٧)، وأخرجه من حديث أنس مرفوعًا أبو داود (٣٨٨٩)، والحاكم ٤/ ٤١٣، وقد ورد في مسند ابن الجعد عن الشعبي مرسلًا (٢٣٩٧).
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعض صحابہ میں سے کسی سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”نظر اور زہر کے علاوہ کسی شئی کا تعویذ (درست) نہیں ہے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25076]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25076، ترقيم محمد عوامة 23997)
ترقیم عوامۃ: 23998 ترقیم الشثری: -- 25077
٢٥٠٧٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن الاعمش عن إبراهيم قال: لدغتني عقرب، فابتدر منخراي (دم) (١) ، (فرقاني) (٢) الاسود فبرات.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ز]: (دمًا).
(٢) في [ط]: (فرق في الأسود).
حضرت ابراہیم سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ مجھے ایک بچھو نے ڈس لیا تھا اور میرے نتھنوں سے خون بہنا شروع ہوگیا تھا مجھے اسود نے تعویذ دیا تو میں صحت یاب ہوگیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25077]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25077، ترقيم محمد عوامة 23998)
ترقیم عوامۃ: 23999 ترقیم الشثری: -- 25078
٢٥٠٧٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا خلف بن خليفة عن منصور عن الحسن انه كان لا يرى برقية (الحمة) (١) باسا.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (الحمر)، وفي [هـ]: (الحمرة)، وفي [أ، جـ، ح، ز]: (الحمه).
حضرت حسن کے بارے میں روایت ہے کہ وہ زہر کے لئے تعویذ کرنے میں کوئی حرج نہیں محسوس کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25078]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25078، ترقيم محمد عوامة 23999)
ترقیم عوامۃ: 24000 ترقیم الشثری: -- 25079
٢٥٠٧٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو اسامة عن هشام عن محمد قال: رخص في الرقى من الحمة (والنملة) (١) والنفس.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) النملة: قروح في الجنب، وفي [أ، ح، ط]: (المله).
حضرت محمد سے روایت ہے کہتے ہیں کہ زہر، پہلو کے دانہ اور نظر کے بارے میں تعویذ کرنے کرانے کی اجازت دی گئی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25079]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25079، ترقيم محمد عوامة 24000)
ترقیم عوامۃ: 24001 ترقیم الشثری: -- 25080
٢٥٠٨٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (ابن) (١) إدريس عن محمد بن عمارة عن ابي بكر بن محمد ان خالدة بنت انس ام بني حزم (الساعدي) (٢) جاءت إلى رسول الله ﷺ فعرضت عليه الرقى، فامرها بها (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط]: (أبو)، وفي [جـ]: (أبي).
(٢) في [هـ]: (الساعدية).
(٣) حسن؛ محمد بن عمارة صدوق، أخرجه ابن ماجه (٣٥١٤)، والطبراني ٢٤/ (٦٣٧).
حضرت ابوبکر بن محمد سے روایت ہے کہ بنو حزم ساعدی کی والدہ، حضرت خالدہ بنت انس، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے ایک تعویذ پیش کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو اس تعویذ کی اجازت عطا فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25080]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25080، ترقيم محمد عوامة 24001)
ترقیم عوامۃ: 24002 ترقیم الشثری: -- 25081
٢٥٠٨١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يحيى بن آدم قال: حدثنا سفيان عن عاصم عن يوسف بن عبد الله بن الحارث عن انس قال: رخص رسول الله ﷺ في الرقية من العين والحمة (١) (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) زاد في [هـ]: (والنملة).
(٢) صحيح؛ أخرجه مسلم (٢١٩٦)، وأحمد (١٢١٧٣).
حضرت انس سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نظر اور زہر کے تعویذ کی اجازت عنایت فرمائی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25081]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25081، ترقيم محمد عوامة 24002)
ترقیم عوامۃ: 24003 ترقیم الشثری: -- 25082
٢٥٠٨٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن زكريا عن عامر قال: (راى ابن) (١) مسعود على ابنه (قصبة) (٢) من الحمى، فقطعها وقال: لا رقية إلا من عين او حمة (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (رأى أني).
(٢) في [أ، ح، هـ]: (فصة)، وفي [ز]: (قبضة).
(٣) منقطع؛ عامر لا يروي عن ابن مسعود.
حضرت عامر سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ حضرت ابن مسعود نے اپنے بیٹے پر بخار کے (تعویذ کے طور پر) بانس کی نلکی دیکھی تو آپ نے اس کو توڑ دیا اور ارشاد فرمایا: نظر اور زہر کے سوا کسی شئی کا تعویذ (درست) نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25082]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25082، ترقيم محمد عوامة 24003)
ترقیم عوامۃ: 24004 ترقیم الشثری: -- 25083
٢٥٠٨٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (علي) (١) بن مسهر عن (عبيد الله) (٢) عن نافع عن ابن عمر انه استرقى من العقرب (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ح، ز، ط].
(٢) في [ز]: (عبد اللَّه).
(٣) صحيح.
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں روایت ہے کہ انہوں نے بچھو کے (ڈسنے پر) تعویذ حاصل کیا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25083]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25083، ترقيم محمد عوامة 24004)