مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
25. في المريض ما يرقى به وما يعوذ به؟
مریض کے بارے میں، کس چیز سے دم کیا جائے اور کس سے تعویذ دیا جائے
ترقیم عوامۃ: 24041 ترقیم الشثری: -- 25121
٢٥١٢١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن بشر العبدي قال: حدثنا زكريا قال: حدثني سماك عن محمد بن حاطب قال: تناولت قدرا لنا فاحترقت يدي، فانطلقت بي امي إلى رجل (١) جالس في الجبانة، فقالت (٢) : يا رسول الله، فقال: ⦗١٥٦⦘"لبيك وسعديك" ثم ادنتني منه فجعل ينفث ويتكلم بكلام لا ادري ما هو، فسالت امي (بعد ذلك) (٣) ما كان يقول؛ فقالت: كان يقول:"اذهب الباس رب الناس، واشف انت الشافي لا (شافي) (٤) إلا انت" (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: زيادة (شيخ).
(٢) في [هـ]: زيادة (له).
(٣) سقط من: [ز].
(٤) في [أ، ح، ز، ط]: (شفاء).
(٥) حسن؛ سماك صدوق، أخرجه أحمد (١٥٤٥٢)، والنسائي في الكبرى (١٠٨٦٣)، وابن حبان (٢٩٧٦)، والطيالسي (١١٩٤)، والحاكم ٤/ ٦٢، والطبراني ١٩ (٥٣٨)، والبيهقي في الدلائل ٦/ ١٧٤.
حضرت محمد بن حاطب سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ میں نے اپنی ایک ہانڈی کو پکڑ لیا تھا اور میرا ہاتھ جل گیا تھا تو میری والدہ مجھے لے کر ایک آدمی کے پاس چلی گئی جو ایک ہموار زمین میں بیٹھا ہوا تھا، اور میری والدہ نے کہا، یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! انہوں نے جواب دیا: ”حاضر ہوں“ پھر میری والدہ نے مجھے ان کے قریب کیا، پس انہوں نے کچھ کلمات کہنا شروع کیے، مجھے معلوم نہیں ہوا کہ وہ کلمات کیا ہیں اور پھونک مارنا شروع کیا، پھر میں نے اس کے بعد اپنی والدہ سے پوچھا کہ وہ کیا پڑھ رہے تھے؟ تو والدہ نے بتایا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پڑھ رہے تھے۔: ”اے لوگوں کے پروردگار! تکلیف کو دور کر دے اور شفا دے دے تو ہی شفا دینے والا ہے، تیرے سوا کوئی شفا دینے والا نہیں ہے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25121]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25121، ترقيم محمد عوامة 24041)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 25121 in Urdu