🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
26. في الأخذ على الرقية من رخص (فيه)
دم پر کچھ (عوض) لینے میں اجازت دینے والوں کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24055 ترقیم الشثری: -- 25135
٢٥١٣٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن نمير قال: حدثنا عثمان بن حكيم قال: اخبرني عبد الرحمن بن عبد العزيز عن يعلى بن مرة، قال: خرجت مع رسول الله ﷺ (في سفر) (١) حتى إذا كنا ببعض الطريق مررنا بامراة جالسة، (و) (٢) معها صبي لها، فقالت: يا رسول (الله) (٣) (إن) (٤) ابني هذا به بلاء، واصابنا منه بلاء، يؤخذ في اليوم لا ادري كم مرة؟ فقال:" (ناولينيه) (٥) "، فرفعته إليه، فجعله بينه وبين ⦗١٦٤⦘ واسطة (الرحل) (٦) ، ثم (فغرفاه) (٧) ثم نفث فيه ثلاثا:"بسم الله انا عبد الله (اخسا) (٨) عدو الله"، ثم ناولها إياه، ثم قال: القينا في الرجعة في هذا المكان فاخبرينا ما فعل؟ قال: فذهبنا ثم رجعنا فوجدناها في ذلك المكان معها شياه (ثلاث) (٩) ، فقال:"ما فعل صبيك؟" (فقالت) (١٠) : والذي بعثك بالحق (١١) (ما احسسنا) (١٢) منه بشيء حتى (١٣) هذه الساعة، فاجترز هذه الغنم، قال: انزل فخذ منها واحدة ورد البقية (١٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ز]، وفي [جـ]: (في سفره).
(٢) سقطت (الواو) من: [أ، هـ].
(٣) سقط من: [ز].
(٤) سقط من: [أ، جـ، ح، ز].
(٥) في [أ، ط]: (ناولينه)، وكذلك في: [جـ].
(٦) في [أ، ط، هـ]: (الرجل).
(٧) في [ط]: (نغرفان)، وفي [ط]: (نغرفاه).
(٨) في [ط، ح، هـ]: (أخس).
(٩) في [أ، ح، ز، ط]: (ثلاثة).
(١٠) في [ز]: (قالت).
(١١) سقط من: [ح] (ما).
(١٢) في [جـ]: (أحسسنا).
(١٣) زائدة من: [هـ].
(١٤) مجهول؛ لجهالة عبد الرحمن بن عبد العزيز، أخرجه أحمد (١٧٥٤٨)، وعبد بن حميد (٤٠٥)، ووكيع في الزهد (٥٠٨)، وهناد في الزهد (١٣٣٨)، وأبو نعيم في الدلائل (٣٩٤)، والبيهقي في دلائل النبوة ٦/ ٢١.

حضرت یعلی رضی اللہ عنہ بن مرہ سے روایت ہے۔ کہتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ ایک سفر میں گیا یہاں تک کہ جب ہم راستہ کے درمیان ہی میں تھے تو ہمارا گزر ایک ایسی عورت پر ہو اجو بیٹھی ہوئی تھی اور اس کے ہمراہ اس کا ایک بچہ تھا۔ اس عورت نے عرض کیا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! میرا یہ بچہ ہے اور اس کو کوئی بلاء ہے اور اس کی وجہ سے ہمیں بھی تکلیف ہے۔ نامعلوم دن میں کتنی مرتبہ اس کو وہ بلاء تنگ کرتی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ بچہ مجھے پکڑاؤ۔“ چناچہ عورت نے وہ بچہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف بلند کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس بچہ کو اپنے اور سواری کے کجاوہ کے درمیان بٹھایا پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کا منہ کھولا اور اس میں تین مرتبہ یہ الفاظ کہہ کر پھونکے: ”اللہ کے نام سے، میں اللہ کا بندہ ہوں، اے دشمن خدا دفع ہوجا۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وہ بچہ اس عورت کو پکڑا دیا اور فرمایا: ”ہمارے اس جگہ واپسی پر تم ہمیں ملو اور بتاؤ کیا ہوا؟“ راوی کہتے ہیں۔ پس ہم وہاں سے چل پڑے پھر ہم جب لوٹے تو ہم نے اس عورت کو اسی جگہ پایا اور اس کے ساتھ تین بکریاں بھی تھیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا: ”تیرے بچہ کا کیا بنا؟“ اس عورت نے عرض کیا۔ قسم اس ذات کی جس نے آپ کو حق کے ساتھ مبعوث کیا ہے۔ ہم نے ابھی تک اس بچہ سے کوئی تکلیف محسوس نہیں کی ہے۔ پس آپ یہ بکریاں لے لیں اور ذبح کردیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اُترو! اور ان میں سے ایک بکری لے لو اور باقی بکریاں واپس کردو۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25135]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25135، ترقيم محمد عوامة 24055)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 25135 in Urdu