مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
28. في الرجل (يفزع) من الشيء
اس آدمی کے بارے میں جو کسی شئی سے ڈرتا ہو
ترقیم عوامۃ: 24066 ترقیم الشثری: -- 25147
٢٥١٤٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو اسامة عن عبد الرحمن بن يزيد قال: حدثنا مكحول ان رسول الله ﷺ لما دخل مكة تلقته الجن بالشرر يرمونه، فقال جبريل:"يا محمد، تعوذ بهولاء الكلمات"، (فزجروا) (١) عنه، فقال:"اعوذ ⦗١٧٢⦘ بكلمات الله التامات التي لا يجاوزهن بر ولا فاجر من شر ما ينزل من السماء وما يعرج فيها، ومن شر ما بث في الارض وما يخرج منها، ومن شر فتن الليل والنهار، ومن شر كل طارق إلا طارقا يطرق بخير يا رحمن] (٢) " (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (فزحزحوا).
(٢) سقط ما بين المعكوفين من: [أ، ح، ط، هـ].
(٣) مرسل؛ مكحول تابعي.
حضرت مکحول روایت کرتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مکہ مکرمہ میں داخل ہوئے تو جنات آپ کو اس حالت میں ملے کہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف شعلہ زنی کر رہے تھے۔ اس پر حضرت جبرائیل (علیہ السلام) نے عرض کیا۔ ”اے محمد! آپ ان کلمات کے ذریعہ پناہ حاصل کرلیں۔ ‘ ‘ چناچہ جنات کو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دور کردیا گیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے (یہ کلمات) کہے تھے۔”میں اللہ تعالیٰ کے ان کلمات تامہ کے ذریعہ، جن سے کوئی نیک اور بد تجاوز نہیں کرسکتا، آسمان سے اترنے والی اور آسمان پر چڑھنے والی ہر چیز کے شر سے پناہ پکڑتا ہوں اور ہر اس چیز سے پناہ پکڑتا ہوں جو زمین میں پھیلی ہوئی ہے اور جو زمین سے نکلتی ہے۔ اور رات، دن کے فتنوں کے شر سے اور رات کو آنے والی ہر چیز کے شر سے پناہ پکڑتا ہوں سوائے رات کو آنے والی اس چیز کے جو خیر لے کر آئے۔ اے رحمن۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25147]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25147، ترقيم محمد عوامة 24066)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 25147 in Urdu