مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
39. في الحمية للمريض
مریض کے لئے پرہیز کا بیان
ترقیم عوامۃ: 24134 ترقیم الشثری: -- 25216
٢٥٢١٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص عن جعفر عن ابيه قال: اهدي للنبي ﷺ قناع من تمر، وعلي محموم، (قال) (١) : فنبذ إليه تمرة ثم اخرى، حتى ناوله سبعا، ثم كف يده وقال:" (حسبك) (٢) " (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ز]: زيادة (قال).
(٢) في [ط]: (حسب).
(٣) مرسل؛ أبو جعفر تابعي.
حضرت جعفر، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں۔ انہوں نے فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ہدیہ میں کھجوروں کا ایک طشت پیش کیا گیا اور حضرت علی رضی اللہ عنہ تب بخار میں تھے۔ راوی کہتے ہیں، پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کی طرف ایک کھجور پھینکی پھر دوسری پھینکی۔ یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو سات کھجوریں دیں اور پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنا ہاتھ روک دیا اور فرمایا: ”تمہیں یہ کافی ہیں۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25216]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25216، ترقيم محمد عوامة 24134)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 25216 in Urdu