🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. من حرم المسكر وقال: هو حرام ونهى عنه
جو لوگ نشہ آور چیز کو حرام قرار دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ حرام ہے اور اس سے منع کرتے ہیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24227 ترقیم الشثری: -- 25311
٢٥٣١١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا زيد بن الحباب عن معاوية بن صالح قال: حدثنا حاتم بن حريث عن مالك بن ابي مريم قال: تذاكرنا الطلاء فدخل علينا ⦗٢٢٧⦘ عبد الرحمن بن غنم فتذاكرناه فقال: حدثني ابومالك الاشجعي ان رسول الله ﷺ يقول:" (يشرب) (١) اناس من امتي الخمر يسمونها بغير اسمها، يضرب على رؤوسهم بالمعازف و (القينات) (٢) ، يخسف الله بهم الارض، ويجعل منهم القردة والخنازير" (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ح]: (شيرب).
(٢) في [أ، ح]: (والعنات)، وفي [ط]: (والقنانا).
(٣) مجهول؛ لجهالة بن السمط، أخرجه أحمد (٢٢٩٠٠)، وابن ماجه (٤٥٢٥)، والبخاري في التاريخ ١/ ٣٠٤، وأبو داود (٣٦٨٨)، وابن حبان (٦٧٥٨)، والطبراني (٣٤١٩)، والبيهقي ٨/ ٢٩٥.

حضرت مالک بن ابی مریم سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ ہم نے باہم طلاء …انگور کے شیرہ کا پختہ مشروب … کا تذکرہ کیا۔ اس دوران عبد الرحمن بن غنم ہمارے پاس آئے تو ہم نے ان کو بھی مذاکرہ میں شریک کرلیا۔ تو انہوں نے فرمایا: مجھ سے ابومالک اشعری نے بیان کیا کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میری امت میں سے کچھ لوگ شراب نوشی کریں گے لیکن وہ اس کا نام شراب نہیں رکھیں گے، ان کے سروں پر باجوں اور مغنیا ت کو بجایا جائے گا۔ اللہ تعالیٰ ان کو زمین مین دھنسا دیں گے اور ان میں سے (کچھ کو) بندر اور خنزیر بنادیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25311]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25311، ترقيم محمد عوامة 24227)
 
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 25311 in Urdu