مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
1. من حرم المسكر وقال: هو حرام ونهى عنه
جو لوگ نشہ آور چیز کو حرام قرار دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ حرام ہے اور اس سے منع کرتے ہیں
ترقیم عوامۃ: 24247 ترقیم الشثری: -- 25331
٢٥٣٣١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن ابن عون عن ابن سيرين ان رجلا قال لابن عمر: إن اهلنا ينبذون شرابا لهم غدوة فيشربونه عشية، (وينبذون عشية) (١) فيشربونه غدوة، قال ابن عمر: انهاك عن السكر قليله وكثيره، واشهد الله عليك ان اهل خيبر ينبذون شرابا لهم من كذا وكذا، يسمونه كذا (وكذا) (٢) وهي الخمر (وإن اهل فدك ينبذون شرابا من كذا وكذا يسمونها كذا ⦗٢٣٤⦘ وكذا، وهي الخمر) (٣) ، (فعد) (٤) اربعة اشربة احدها العسل (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ]، وفي [جـ، ز]: (وينبذنه عشية).
(٢) في [جـ]: سقط.
(٣) سقط ما بين القوسين من: [أ، ح، ط، هـ].
(٤) في [ط]: (فغذا).
(٥) صحيح.
حضرت ابن سیرین سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے کہا۔ کہ ہمارے اہل خانہ صبح کے وقت اپنے لیئے ایک مشروب نبیذ کا رکھتے ہیں جس کو وہ شام کے وقت پی لیتے ہیں۔ اور ایک مشروب نبیذ کا شام کو رکھتے ہیں اور اس کو صبح کے وقت پی لیتے ہیں۔ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما ے فرمایا: میں تمہیں نشہ آور چیز سے روکتا ہوں خواہ وہ تھوڑی ہو یا زیادہ۔ اور میں تم پر اللہ کو گواہ بنا کر کہتا ہوں کہ اہل خیبر اپنے لئے فلاں، فلاں چیز سے نبیذ بناتے تھے اور اس کا یہ یہ نام رکھتے تھے اور یہ چیز حقیقت میں خمر تھی۔ اور اہل فدک فلاں فلاں چیز سے نبیذ بناتے تھے اور اس کا یہ، یہ نام رکھتے تھے اور یہ چیز حقیقت میں خمر تھی۔ (اسی طرح) آپ نے چار مشروبات کا ذکر کیا جن میں سے ایک شہد تھا۔ حضرت ابن عون کہتے ہیں کہ ابن سیرین، شہد کے علاوہ ان سب کا (علیحدہ) نام لیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25331]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25331، ترقيم محمد عوامة 24247)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 25331 in Urdu