مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
7. في الرخصة في النبيذ، ومن شربه
نبیذ میں رخصت اور اس کو پینے والوں کا ذکر
ترقیم عوامۃ: 24372 ترقیم الشثری: -- 25462
٢٥٤٦٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (عبيدة) (١) بن حميد عن ابي مسكين عن (هزيل) (٢) بن شرحبيل قال: (مر) (٣) عمر بن الخطاب على ثقيف فاستسقاهم، فقالوا: اخبؤا نبيذكم فسقوه ماء، فقال: اسقوني من نبيذكم يا معشر ثقيف، قال: فسقوه، فامر الغلام فصب ثم امسك بيده ثم قال: يا معشر ثقيف إنكم تشربون من هذا الشراب الشديد، فايكم رابه من شرابه شيء فليكسره بالماء (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) (عبدة) في: [ط].
(٢) في [أ، هـ]: (هذيل).
(٣) في [جـ]: (أمر).
(٤) منقطع؛ هزيل لم يدرك عمر.
حضرت ہذیل بن شرحبیل سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب قبیلہ بنو ثقیف پر سے گزرے تو آپ نے ان سے پانی طلب کیا۔ انہوں نے (باہم ایک دوسرے سے) کہا۔ تم اپنی نبیذ چھپالو اور ان کو پانی پلا دو۔ اس پر حضرت عمر نے کہا۔ اے گروہ ثقیف! تم مجھے اپنی نبیذ میں سے پلاؤ۔ راوی کہتے ہیں۔ پس انہوں آپ کو نبیذ پلائی۔ حضرت عمر نے غلام کو حکم دیا اس نے پانی ڈالا پھر آپ نے اپنے ہاتھ سے اس کو روک دیا۔ پھر آپ نے فرمایا: اے گروہ ثقیف! تم اس سخت مشروب کو پیتے ہو۔ پس تم میں جس کسی کو یہ کسی درجہ شک میں ڈالے تو اس کو چاہیے کہ وہ اس کو پانی سے توڑ ڈالے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25462]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25462، ترقيم محمد عوامة 24372)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 25462 in Urdu