مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
16. الطلاء من قال: إذا ذهب (ثلثاه) (فاشربه)
طلاء کے بارے میں جن لوگوں نے کہا ہے کہ جب اس کے دو تہائی ختم ہو جائیں تو پھر تم اس کو پی لو
ترقیم عوامۃ: 24486 ترقیم الشثری: -- 25579
٢٥٥٧٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا معتمر بن سليمان عن داود بن إبراهيم قال: قلت لطاوس: ارايت هذا العصير الذي يطبخ على النصف والثلث ونحو ذلك؟ قال: ارايت هذا الذي من نحو العسل: إن شئت اكلت (به) (١) الخبز، وإن شئت (صببت) (٢) عليه ماء فشربته، وما دونه فلا تشربه، ولا تبعه، (ولا) (٣) تنتفعن بثمنه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، هـ]: (عليه).
(٢) في [ح]: (سببت).
(٣) سقط من: [جـ].
حضرت داؤد بن ابراہیم سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت طاؤس سے پوچھا، آپ کی رائے اس عصیر (شیرہ انگور) کے بارے میں کیا ہے جس کو نصف اور ثلث وغیرہ کے ختم تک پکایا جاتا ہے؟ انہوں نے جواب دیا، کیا تم اس عصیر میں شہد کی طرح کو دیکھتے ہو کہ اگر تم چاہو تو تم اس کے ساتھ روٹی کھالو اور اگر تم چاہو تو اس میں پانی ملا لو اور پھر اس کو نوش کرلو اور جو اس سے کم درجہ ہو تو تم نہ تو اس کو پیو اور نہ اس کو بیچو اور نہ ہی اس کے ثمن سے نفع حاصل کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25579]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25579، ترقيم محمد عوامة 24486)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 25579 in Urdu