🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

16. الطلاء من قال: إذا ذهب (ثلثاه) (فاشربه)
طلاء کے بارے میں جن لوگوں نے کہا ہے کہ جب اس کے دو تہائی ختم ہو جائیں تو پھر تم اس کو پی لو
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24460 ترقیم الشثری: -- 25553
٢٥٥٥٣ - حدثنا ابو بكر (١) (عبد الله بن (محمد) (٢) بن ابي شيبة) (٣) قال: حدثنا علي بن مسهر عن سعيد بن ابي عروبة عن قتادة عن انس ان ابا عبيدة ومعاذ بن جبل وابا طلحة كانوا يشربون من الطلاء ما ذهب ثلثاه وبقي ثلثه (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، ز]: زيادة (قال: حدثنا).
(٢) ساقط من: [ط].
(٣) ساقط من: [جـ].
(٤) ضعيف؛ سعيد اختلط.

حضرت انس سے روایت ہے کہ حضرت ابو عبیدہ، حضرت معاذ بن جبل اور حضرت ابو طلحہ ایسا طلاء (شیرہ انگور کا پختہ مشروب) پیا کرتے تھے، جس کے دو تہائی ختم ہوگئے ہوں اور اس کا ایک تہائی باقی ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25553]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25553، ترقيم محمد عوامة 24460)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24461 ترقیم الشثری: -- 25554
٢٥٥٥٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن داود بن ابي هند قال: سالت سعيد بن المسيب عن الشراب الذي كان عمر بن الخطاب ⦗٢٩٢⦘ اجازه للناس، قال: هو الطلاء الذي قد طبخ حتى ذهب ثلثاه وبقي ثلثه (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت داؤد بن ابی ہند سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن مسیب سے اس مشروب کے بارے میں دریافت کیا جس کی حضرت عمر نے لوگوں کے لئے اجازت دے رکھی تھی؟ حضرت سعید نے جواب دیا۔ یہ وہ طلاء تھا جس کے دو تہائی ختم ہوجائیں اور ایک تہائی باقی رہ جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25554]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25554، ترقيم محمد عوامة 24461)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24462 ترقیم الشثری: -- 25555
٢٥٥٥٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن الاعمش عن ميمون عن ام الدرداء [ (قالت) (١) : كنت (٢) اطبخ لابي الدرداء الطلاء ما ذهب ثلثاه وبقي ثلثه فيشربه (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ز]: (قالت).
(٢) في [ز]: زيادة (ليت).
(٣) صحيح.

حضرت ام دردائ سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں کہ میں حضرت ابو الدرداء کے لئے وہ طلاء پکایا کرتی تھی۔ جس کا دو تہائی حصہ ختم ہوجاتا اور ایک تہائی باقی رہ جاتا، پس حضرت ابو الدرداء اس کو نوش فرما لیتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25555]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25555، ترقيم محمد عوامة 24462)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24463 ترقیم الشثری: -- 25556
٢٥٥٥٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن حجاج عن ميمون عن ام الدرداء] (١) عن ابي الدرداء انه كان يشرب من الطلاء ما ذهب ثلثاه وبقي ثلثه (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط ما بين المعكوفين من: [جـ].
(٢) منقطع حكمًا؛ حجاج مدلس.

حضرت ام دردائ، حضرت ابو الدرداء کے بارے میں روایت کرتی ہیں کہ وہ اس طرح کا طلاء پیتے تھے جس کے دو تہائی ختم ہوگئے ہوں اور ایک تہائی باقی بچ گیا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25556]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25556، ترقيم محمد عوامة 24463)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24465 ترقیم الشثری: -- 25557
٢٥٥٥٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا مروان بن معاوية عن الحسن بن عمرو عن فضيل بن عمرو قال: قلت لإبراهيم ما ترى في الطلاء؟ (قال) (١) : ما ذهب ثلثاه وبقي ثلثه، (وما ارى بالمنصف باسا) (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ز]: (فقال).
(٢) سقط ما بين المعكوفين من: [أ، ط، هـ].

حضرت فضیل بن عمرو سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم سے پوچھا۔ آپ کی طلاء کے بارے میں کیا رائے ہے؟ انہوں نے فرمایا: وہ طلاء جس کے دو تہائی چلے جائیں اور اس کا ایک تہائی باقی رہ جائے اور میں آدھی ختم ہونے والی طلاء میں بھی کوئی حرج محسوس نہیں کرتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25557]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25557، ترقيم محمد عوامة 24465)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24464 ترقیم الشثری: -- 25558
٢٥٥٥٨ - (١) حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع بن الجراح عن ابان بن عبد الله البجلي عن رجل قد سماه قال: كان علي يرزق الناس من الطلاء ما ذهب ثلثاه وبقي ثلثه (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ز]: تقدم الخبر [٢٥٥٥٧] على الخبر [٢٥٥٥٨].
(٢) مجهول؛ لإبهام روايه.

حضرت ابان بن عبد اللہ بجلی، ایک آدمی کا نام لے کر اس سے روایت کرتے ہیں، کہتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ لوگوں کو وہ طلاء وظیفہ میں دیتے تھے جس کے دو تہائی ختم ہوگئے ہوں اور ایک تہائی باقی ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25558]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25558، ترقيم محمد عوامة 24464)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24466 ترقیم الشثری: -- 25559
٢٥٥٥٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع (قال: حدثنا) (١) (بشير) (٢) بن الهاجر عن الحسن قال: اشرب (٣) من الطلاء ما ذهب ئلثاه وبقي ثلثه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ز]: (عن).
(٢) في [ح، ز، ط]: (بشر).
(٣) في [هـ]: زيادة (من الطلاء).

حضرت حسن سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ جس (طلائ) کا دو تہائی حصہ ختم ہوجائے اور اس کا ایک تہائی رہ جائے اس کو پی لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25559]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25559، ترقيم محمد عوامة 24466)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24467 ترقیم الشثری: -- 25560
٢٥٥٦٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن (سعد) (١) بن اوس عن انس بن سيرين قال: كان انس بن مالك سقيم البطن، فامرني ان اطبخ له طلاء حتى ذهب ثلثاه وبقي ثلثه، فكان (يشرب) (٢) منه (الشربة) (٣) على إثر الطعام (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ح]: (سعيد).
(٢) في [ط]: (شرب).
(٣) في [ط]: (يشربه).
(٤) ضعيف؛ لضعف سعد بن أوس.

حضرت انس بن سیرین سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کا پیٹ خراب تھا۔ پس انہوں نے مجھے اس بات کا حکم دیا کہ میں ان کے لئے طلاء کو اس قدر پکاؤں کہ اس کا دو تہائی حصہ ختم ہوجائے اور ایک تہائی حصہ رہ جائے، پس حضرت انس اس طلاء میں سے کھانے کے بعد ایک گھونٹ پیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25560]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25560، ترقيم محمد عوامة 24467)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24468 ترقیم الشثری: -- 25561
٢٥٥٦١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسرائيل عن حكيم بن جبير عن إبراهيم قال: اشرب من الطلاء ما ذهب ثلثاه وبقي ثلثه.
حضرت ابراہیم سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ ایسا طلاء جس کا دو تہائی ختم ہوگیا ہو اور ایک تہائی رہ گیا ہو۔ اس کو تم پی لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25561]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25561، ترقيم محمد عوامة 24468)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24469 ترقیم الشثری: -- 25562
٢٥٥٦٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن يعلى بن عطاء قال: سمعت اعرابيا (سال) (١) سعيد بن المسيب عن الطلاء على النصف (فكرهه) (٢) وقال: عليك باللبن.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح]: (يسأل).
(٢) سقط من: [ط].

حضرت یعلی رضی اللہ عنہ بن عطاء سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے ایک دیہاتی کو سُنا کہ و ہ حضرت سعید بن مسیب سے آدھی رہ جانے والی طلاء کے بارے میں سوال کر رہا تھا؟ تو حضرت سعید بن مسیب نے اس کو ناپسند سمجھا اور فرمایا: تمہیں دودھ لازم پکڑ نا چاہیے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25562]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25562، ترقيم محمد عوامة 24469)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں