🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
17. في الخليطين من البسر والتمر والزبيب: من (نهى) عنه
کچی، پکی کھجور اور کشمش کو ملانے کے بارے میں، جو لوگ اس سے منع کرتے ہیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24505 ترقیم الشثری: -- 25599
٢٥٥٩٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن حميد عن انس بن مالك قال: كنا في بيت ابي طلحة ومعنا سهيل بن بيضاء وابي بن كعب وابو عبيدة، وهم يشربون شرابا لهم، إذ نادى مناد: الا إن الخمر قد حرمت، فوالله ما نظروا (اصدق ام) (١) كذب، حتى قالوا: يا انس اكفئ (ما) (٢) بقي في الإناء، (فاكفاناه) (٣) ، وهو يومئذ البسر والتمر، فوالله ما عادوا فيها (حتى) (٤) لقوا الله (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ]: (صدق أو).
(٢) سقط من: [ط].
(٣) في [هـ]: (فأكفأ إناءه)، وفي [جـ]: (فكفكناه).
(٤) في [ط]: (حق).
(٥) صحيح؛ أخرجه البخاري (٥٥٨٢)، ومسلم (١٩٨٠).

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ ہم حضرت ابو طلحہ کے گھر میں تھے اور ہمارے ساتھ حضرت سہیل بن بیضا، حضرت ابی بن کعب اور حضرت ابو عبیدہ تھے اور یہ لوگ شراب پی رہے تھے کہ اسی دوران ایک منادی نے آواز دی۔ خبردار! شراب حرام قرار دے دی گئی ہے۔ پس خدا کی قسم! ان حضرات نے یہ نہیں دیکھا کہ یہ بات سچی ہے یا جھوٹی ہے، یہاں تک کہ انہوں نے یہ کہہ دیا۔ اے انس! برتنوں میں جو شراب باقی رہ گئی ہے وہ الٹ دو۔ پس ہم نے وہ بقیہ شراب الٹ دی اور اس دن یہ شراب پختہ اور نیم پختہ کھجور سے تیار کردہ تھی۔ پس خدا کی قسم! پھر یہ لوگ موت تک دوبارہ اس کی طر ف نہیں لوٹے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25599]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25599، ترقيم محمد عوامة 24505)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 25599 in Urdu