🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

17. في الخليطين من البسر والتمر والزبيب: من (نهى) عنه
کچی، پکی کھجور اور کشمش کو ملانے کے بارے میں، جو لوگ اس سے منع کرتے ہیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24488 ترقیم الشثری: -- 25581
٢٥٥٨١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو الاحوص عن (ابي) (١) إسحاق عن ⦗٣٠٠⦘ (بريد) (٢) بن ابي مريم عن افس بن مالك قال: كنا (ننبذ) (٣) الرطب والبسر على عهد رسول الله ﷺ، فلما نزل تحريم الخمر (اهرقناهما من) (٤) الاوعية، ثم تركناهما (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط، هـ].
(٢) في [أ، ب، هـ]: (يريد).
(٣) في [ط]: (نبيذ).
(٤) في [ز]: (هرقناهما من)، وفي [أ، هـ]: (هذه فنهى عنه).
(٥) صحيح؛ أخرجه الطحاوي (٤/ ٢١٣)، وانظر: ما سيأتي برقم [٢٥٥٩٩].

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ ہم جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عہد مبارک میں کچی اور پکی کھجوروں کی نبیذ بنایا کرتے تھے، پھر جب شراب کی حرمت نازل ہوئی تو ہم نے ان دونوں کی نبی ذوں کو بھی برتنوں سے بہا دیا پھر ہم نے ان دونوں کو ترک کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25581]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25581، ترقيم محمد عوامة 24488)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24489 ترقیم الشثری: -- 25582
٢٥٥٨٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو الاحوص عن ابي إسحاق عن (النجراني) (١) قال: قلت لعبد الله بن عمر: إنا بارض ذات تمر وزبيب، (فهل) (٢) (يخلط) (٣) التمر والزبيب فننبذهما جميعا؟ قال: لا، قلت: لم؟ (قال) (٤) : إن رجلا سكر على عهد رسول الله ﷺ فاتي به النبي وهو سكران، فضربه ثم ساله عن شرابه، (قال) (٥) : شربت نبيذا، (قال) (٦) : اي نبيذ؟ قال: نبيذ تمر وزبيب، قال: قال النبي ﷺ:"لا تخلطوهما فإن كل واحد منهما يكفي وحده" (٧) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (الحراني).
(٢) في [أ، ح، هـ]: (هل).
(٣) في [هـ]: (يخط).
(٤) سقط من: [ز].
(٥) في [ز]: (فقال).
(٦) في [ز]: (فقال).
(٧) مجهول؛ لجهالة النجراني، أخرجه أحمد (٤٧٨٦)، والنسائي في الكبرى (٥٢٩٤)، وأبو يعلى (٥٧٨٣).

حضرت نجرانی سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے عرض کیا، ہم لوگ کھجوروں اور کشمش کی زمین میں ہوتے ہیں کیا اس بات کی اجازت ہے کہ کھجور اور کشمش کو ملا لیا جائے پھر ہم ان دونوں کی اکٹھی نبیذ بنالیں۔ انہوں نے جواب دیا، نہیں۔ میں نے پوچھا، کیوں؟ انہوں نے جواباً فرمایا، ایک آدمی، جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ اقدس میں حالت سکر میں تھا کہ اس کو جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مجلس میں اس حال میں لائے کہ وہ نشہ کی حالت میں تھا۔ پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو مارا (یعنی مارنے کا حکم دیا) پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے مشروب کے بارے میں پوچھا۔ تو اس نے کہا میں نے نبیذ پی ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا کون سی نبیذ؟ اس نے جواب دیا، کھجور اور کشمش کی نبیذ۔ راوی کہتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم ان دونوں کو باہم خلط نہ کرو کیونکہ ان میں سے ہر ایک علیحدہ کافی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25582]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25582، ترقيم محمد عوامة 24489)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24490 ترقیم الشثری: -- 25583
٢٥٥٨٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن بشر العبدي عن حجاج (بن) (١) ابي عثمان عن يحيى بن ابي كثير عن عبد الله بن ابي قتادة عن ابيه ان رسول الله ﷺ ⦗٣٠١⦘ قال:"لا تنتبذوا التمر والزبيب جميعا، ولا تنتبذوا الزهو والرطب، وانتبذوا كل واحد منهما على حدة" (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ز، ط]: (عن).
(٢) صحيح؛ أخرجه البخاري (٥٦٠٢)، ومسلم (١٩٨٨).

حضرت عبد اللہ بن ابو قتادہ، اپنے والد کے واسطہ سے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’ ’ تم کھجور اور کشمش کو اکٹھے نبیذ بنانے میں استعمال نہ کرو اور تم کچی، پکی کھجور کو اکٹھا کر کے نبیذ نہ بناؤ اور ان میں سے ہر ایک کی علیحدہ نبیذ بناؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25583]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25583، ترقيم محمد عوامة 24490)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24491 ترقیم الشثری: -- 25584
٢٥٥٨٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن نمير قال: حدثنا الاعمش عن حبيب عن (ابي) (١) ارطاة عن ابي سعيد قال: نهى رسول الله ﷺ عن الزهو والتمر وعن الزبيب والتمر (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ح، هـ].
(٢) مجهول؛ لجهالة أبي أرطأة، أخرجه أحمد (١١٥٧٦)، والنسائي ٨/ ٢٨٩، وأبو يعلى (١١٧٦)، والمزي ٣٣/ ٢٢.

حضرت ابو سعید سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کچی اور پکی کھجور اور کشمش اور کھجور سے منع فرمایا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25584]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25584، ترقيم محمد عوامة 24491)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24492 ترقیم الشثری: -- 25585
٢٥٥٨٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر عن الشيباني عن حبيب عن سعيد بن جبير عن (ابن) (١) عباس قال: نهى رسول الله ﷺ ان يخلط التمر والزبيب جميعا، وان يخلط البسر والتمر جميعا، وكتب إلى اهل (جرش) (٢) (نهاهم) (٣) عن خلط التمر والزبيب (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (أبي).
(٢) في [أ، ح، ط]: (حرش).
(٣) في [جـ]: (ينهاهم).
(٤) صحيح؛ أخرجه مسلم (١٩٩٥)، وأحمد (٢٤٩٩).

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس بات سے منع فرمایا کہ کھجور اور کشمش کو باہم خلط کیا جائے اور نیم پختہ اور پختہ کھجور کو اکٹھا کیا جائے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اہل جُرش کو خط لکھا جس میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو کھجور اور کشمش اکٹھے کرنے سے منع کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25585]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25585، ترقيم محمد عوامة 24492)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24493 ترقیم الشثری: -- 25586
٢٥٥٨٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص عن (ابن) (١) جريج (عن عطاء) (٢) عن جابر قال: نهى رسول الله ﷺ ان ينبذ التمر والزبيب جميعا، (والتمر والبسر جميعا) (٣) (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (أبي).
(٢) سقط من: [جـ].
(٣) سقط من: [ز].
(٤) صحيح؛ أخرجه البخاري (٥٦٠١)، ومسلم (١٩٨٦)، وأحمد (١٤١٣٤).

حضرت جابر سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس بات سے منع کیا ہے کہ کھجور اور کشمش کو ملایا جائے اور پختہ اور نیم پختہ کھجور کے ملانے سے بھی منع کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25586]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25586، ترقيم محمد عوامة 24493)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24494 ترقیم الشثری: -- 25587
٢٥٥٨٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو اسامة عن (ابن) (١) عون عن محمد عن عقبة بن عبد الغافر قال: كان ابو سعيد الخدري ينهى ان يجمع بين التمر والزبيب (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (أبي).
(٢) صحيح.

حضر ت عقبہ بن عبد الغافر سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابو سعید خدری کھجور اور کشمش کو ملانے سے منع کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25587]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25587، ترقيم محمد عوامة 24494)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24495 ترقیم الشثری: -- 25588
٢٥٥٨٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا سهل بن يوسف عن حميد عن عكرمة عن (ابن) (١) عباس انه كان يكره البسر وحده، وان يجمع بينه وبين التمر، ولا يرى باسا بالتمر والزبيب، ويقول: حلالان اجتمعا (و) (٢) تفرقا (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (أبي).
(٢) في [جـ]: (أو).
(٣) صحيح.

حضرت عکرمہ، حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ اکیلے نیم پختہ کھجور کو ناپسند کرتے تھے۔ اور اس بات کو بھی ناپسند کرتے تھے کہ نیم پختہ اور پختہ کھجور کو اکٹھا کیا جائے۔ لیکن وہ کشمش اور کھجور کو اکٹھے کرنے میں کوئی حرج نہیں دیکھتے تھے اور فرماتے تھے، یہ دونوں حلال چیزیں ہیں، اکٹھی ہوں یا علیحدہ علیحدہ ہوں۔ راوی کہتے ہیں حضرت حسن کھجور اور کشمش کو جمع کرنے کو ناپسند کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25588]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25588، ترقيم محمد عوامة 24495)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 25589
٢٥٥٨٩ - قال: وكان الحسن يكره ان يجمع بين التمر والزبيب.
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25589، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24496 ترقیم الشثری: -- 25590
٢٥٥٩٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا جرير بن عبد الحميد عن سماك بن موسى الضبي قال: رايت جارية انس بن مالك (تقطع) (١) التذنيب من البسر، فتنبذه على حدة، (وتنبذ البسر على حده) (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ح]: (يقطع).
(٢) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].

حضرت سماک بن موسیٰ ضبی سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی لونڈی کو دیکھا کہ وہ نیم پختہ کھجوروں میں سے دم کی طرف سے پختہ کھجوروں کو توڑ رہی تھی، پس یہ لونڈی ان دم کی طرف سے پختہ کھجوروں کی نبیذ علیحدہ تیا کرتی تھی اور نیم پختہ کھجوروں کی نبیذ علیحدہ تیار کرتی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25590]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25590، ترقيم محمد عوامة 24496)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں