مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
22. (في الخمر وما جاء فيها)
شراب کے بارے میں آمدہ روایات
ترقیم عوامۃ: 24558 ترقیم الشثری: -- 25652
٢٥٦٥٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر عن ابي إسحاق الشيباني عن عبد الله بن شداد قال: لما اسري بالنبي ﷺ اوتي بدابة حتى اتى بيت المقدس، فاتي بإنائين في واحد خمر، وفي (الآخر) (١) لبن، فاخذ اللبن فقال له جبرائيل: هديت وهديت امتك (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (آخر).
(٢) مرسل؛ رواية عبد اللَّه بن شداد عن النبي ﷺ من قبيل المرسل، أخرجه ابن جرير في التفسير ٩/ ١٥.
حضرت عبد اللہ بن شداد سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ جب جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو معراج پر لے جایا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ایک سواری لائی گئی یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیت المقدس پہنچے، تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس دو برتن لائے گئے۔ ایک برتن میں شراب تھی اور دوسرے برتن میں دودھ تھا۔ چناچہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دودھ لے لیا۔ اس پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو حضرت جبرائیل (علیہ السلام) نے کہا۔ ”آپ کی راہنمائی کی گئی ہے اور آپ کی امت کی بھی راہ نمائی کی گئی ہے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25652]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25652، ترقيم محمد عوامة 24558)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 25652 in Urdu