علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
9. ما قالوا في أكل الضب
گوہ کھانے کے بارے میں جو اقوال ہیں
ترقیم عوامۃ: 24829 ترقیم الشثری: -- 25932
٢٥٩٣٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون قال: (حدثنا) (١) داود بن ابي هند عن ابي نضرة عن ابي سعيد الخدري قال: جاء رجل إلى رسول الله ﷺ فقال: إنا بارض مضبة فما تامرني؟ فقال رسول الله ﷺ:"إن امة من بني إسرائيل مسخت دوابا، ولا ادري في اي الدواب هي، فلم يامر ولم ينه" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (أنا)، وفي [جـ]: (ن).
(٢) صحيح؛ أخرجه مسلم (١٩٥١)، وأحمد (١١١٤٤).
حضرت ابو سعید خدری سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت اقدس میں ایک آدمی حاضر ہوا اور اس نے عرض کیا۔ ہم لوگ ایسی زمین میں رہائش پذیر ہیں جہاں گوہ بہت زیادہ ہیں۔ پس آپ مجھے کیا حکم دیتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بنی اسرائیل میں سے کچھ لوگ جانوروں کی طرف مسخ کئے گئے تھے۔ مجھے معلوم نہیں کہ وہ کن جانوروں کی طرف مسخ ہوئے تھے۔“ پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو نہ کھانے کا حکم دیا اور نہ اس کو گوہ سے منع فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 25932]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25932، ترقيم محمد عوامة 24829)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 25932 in Urdu