مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
23. من (كان) يكره أكل الثوم
جو حضرات تھوم کھانے کو ناپسند کرتے ہیں
ترقیم عوامۃ: 24974 ترقیم الشثری: -- 26080
٢٦٠٨٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن (سليمان) (١) بن المغيرة عن حميد ابن هلال عن ابي بردة عن المغيرة (بن) (٢) شعبة قال: اكلت ثوما ثم اتيت مصلى النبي ﷺ فوجدته قد سبقني بركعة، فلما صلى قمت اقضي، (فوجد) (٣) الريح فقال:"من اكل (من) (٤) هذه البقلة فلا يقربن مسجدنا حتى يذهب ريحها"، قال المغيرة: فلما قضيت الصلاة اتيته فقلت: يا رسول الله! إن لي عذرا، ناولني يدك، قال: فوجدته والله سهلا، فناولني يده (فادخلها) (٥) إلى صدري فوجده معصوبا، فقال:"إن لك عذرا" (٦) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (سلمان).
(٢) في [ز]: (عن).
(٣) في [هـ]: (وجدت).
(٤) سقط من: [هـ].
(٥) في [هـ]: (فأدخلتها).
(٦) صحيح؛ أخرجه أحمد (١٨٢٠٥)، وأبو داود (٣٨٢٦)، وابن خزيمة (١٦٧٢)، وابن حبان (٢٠٩٥)، والطحاوي ٤/ ٢٣٨، والطبراني ٢٠/ (١٠٣)، والبيهقي ٣/ ٧٧.
حضرت مغیر ہ بن شعبہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے تھوم کھایا پھر میں جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جائے نماز کے پاس حاضر ہوا۔ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس حالت میں پایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مجھ سے پہلے ایک رکعت پڑھ چکے تھے۔ چناچہ جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز پڑھ لی تو میں کھڑا ہوا اور اپنی رہ جانے والی رکعت پڑھنے لگا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بُو محسوس کی تو فرمایا: ”جو شخص اس ترکاری میں سے کھائے تو وہ ہرگز ہماری مسجد کے قریب نہ آئے۔ جب تک اس کہ اس کی بُو نہ چلی جائے۔“ حضرت مغیرہ کہتے ہیں: پس جب میں نے نماز پوری کرلی تو میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور میں نے عرض کیا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مجھے کوئی عُذر ہے۔ آپ مجھے اپنا ہاتھ عنایت فرمائیں۔ حضرت مغیرہ کہتے ہیں۔ بخدا میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بہت نرم پایا چناچہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے اپنا ہاتھ تھما دیا اور میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہاتھ کو اپنے سینہ کی طرف لے گیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وہاں پٹی باندھی ہوئی محسوس کی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یقینا تمہارے لیئے یہ عذر ہے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26080]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26080، ترقيم محمد عوامة 24974)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 26080 in Urdu