مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
28. الرجل يشتري (اللحم لأهله)
جو شخص اپنے اہل خانہ کے لئے گوشت خریدتا ہے
ترقیم عوامۃ: 25011 ترقیم الشثری: -- 26118
٢٦١١٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع وابو بكر بن عياش عن (ابي) (١) عمرو الشيباني قال: راى عبد الله بن مسعود مع رجل دراهم فقال: اي شيء (تصنع) (٢) بهذا الدراهم؛ فقال: هذه -يا ابا عبد الرحمن- (ثلاثون) (٣) درهما اريد ان اشتري بها سمنا لرمضان، فقال: تجعله في السكرجة فتاكله؟ قال: نعم، قال: اذهب فادفعها إلى امراتك ومرها ان تشتري كل يوم بدرهم لحما، فهو خير لك (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط]: (ابن).
(٢) في [ط]: (تضع).
(٣) في [أ، ح، ز، ط]: (ثلاثين).
(٤) منقطع؛ أبو بكر بن عياش ووكيع لم يدركا أبا عمرو الشيباني، وأخرجه الطبراني (٨٩٨٩) من طريق ابن عياش عن الأعمش عن أبي عمار عريب بن حميد عن الشيباني.
حضرت ابو عمرو الشیبانی سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ایک آدمی کے پاس کچھ دراہم دیکھے تو آپ نے پوچھا تم ان دراہم سے کیا کرو گے؟ اس آدمی نے کہا اے ابو عبد الرحمن! یہ تیس دراہم ہیں، میرا ارادہ یہ ہے کہ میں ان سے ماہ رمضان کے لئے گھی خرید لوں۔ حضرت ابن مسعود نے پوچھا، تم اس گھی کو چھوٹی رکابی میں ڈالو گے اور پھر اس کو کھاؤ گے؟ اس آدمی نے کہا۔ جی ہاں۔ آپ نے فرمایا: جاؤ اور یہ دراہم تم اپنی بیوی کو دے دو اور اس سے کہو کہ وہ ہر روز ایک درہم کا گوشت خریدے تو یہ تمہارے لیے بہتر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26118]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26118، ترقيم محمد عوامة 25011)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 26118 in Urdu