🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

28. الرجل يشتري (اللحم لأهله)
جو شخص اپنے اہل خانہ کے لئے گوشت خریدتا ہے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25011 ترقیم الشثری: -- 26118
٢٦١١٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع وابو بكر بن عياش عن (ابي) (١) عمرو الشيباني قال: راى عبد الله بن مسعود مع رجل دراهم فقال: اي شيء (تصنع) (٢) بهذا الدراهم؛ فقال: هذه -يا ابا عبد الرحمن- (ثلاثون) (٣) درهما اريد ان اشتري بها سمنا لرمضان، فقال: تجعله في السكرجة فتاكله؟ قال: نعم، قال: اذهب فادفعها إلى امراتك ومرها ان تشتري كل يوم بدرهم لحما، فهو خير لك (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط]: (ابن).
(٢) في [ط]: (تضع).
(٣) في [أ، ح، ز، ط]: (ثلاثين).
(٤) منقطع؛ أبو بكر بن عياش ووكيع لم يدركا أبا عمرو الشيباني، وأخرجه الطبراني (٨٩٨٩) من طريق ابن عياش عن الأعمش عن أبي عمار عريب بن حميد عن الشيباني.

حضرت ابو عمرو الشیبانی سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ایک آدمی کے پاس کچھ دراہم دیکھے تو آپ نے پوچھا تم ان دراہم سے کیا کرو گے؟ اس آدمی نے کہا اے ابو عبد الرحمن! یہ تیس دراہم ہیں، میرا ارادہ یہ ہے کہ میں ان سے ماہ رمضان کے لئے گھی خرید لوں۔ حضرت ابن مسعود نے پوچھا، تم اس گھی کو چھوٹی رکابی میں ڈالو گے اور پھر اس کو کھاؤ گے؟ اس آدمی نے کہا۔ جی ہاں۔ آپ نے فرمایا: جاؤ اور یہ دراہم تم اپنی بیوی کو دے دو اور اس سے کہو کہ وہ ہر روز ایک درہم کا گوشت خریدے تو یہ تمہارے لیے بہتر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26118]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26118، ترقيم محمد عوامة 25011)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25012 ترقیم الشثری: -- 26119
٢٦١١٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص عن الاعمش (عمن) (١) حدثه قال: مر جابر على عمر بلحم قد اشتراه بدرهم، قال: فقال له عمر: ما هذا؟ قال: اشتريته بدرهم، قال: (اكلما) (٢) اشتهيت شيئا اشتريته، لا (تكن) (٣) من اهل هذه الآية: ﴿اذهبتم طيباتكم في حياتكم الدنيا﴾ [الاحقاف: ٢٠] (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ز].
(٢) في [هـ]: (كلما).
(٣) في [أ، ح، هـ]: (تكون).
(٤) مجهول؛ لإبهام الراوي.

حضرت اعمش، اپنے بیان کرنے والے سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت جابر، حضرت عمر کے پاس سے گزرے اور ان کے پاس گوشت تھا جو انہوں نے ایک درہم میں خریدا تھا۔ راوی کہتے ہیں حضرت عمر نے ان سے کہا یہ کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا میں نے اس کو ایک درہم میں خریدا ہے۔ حضرت عمر نے کہا۔ کیا جب بھی تمہیں کسی چیز کی خواہش ہوتی ہے تم اس کو خرید لیتے ہو؟ تم اس آیت کے مصداق لوگوں میں سے نہ بنو۔: تم نے اپنی لذتوں کو دنیا کی زندگی میں استعمال کرچکے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26119]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26119، ترقيم محمد عوامة 25012)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25013 ترقیم الشثری: -- 26120
٢٦١٢٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن (علية) (١) عن حمزة بن عبد الله ان الحسن كان له كل يوم بنصف درهم لحم.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط، هـ]: (عبد اللَّه).
حضرت حمزہ بن عبد اللہ سے روایت ہے کہ حضرت حسن کے ہاں ہر روز نصف درہم کا گوشت آتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26120]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26120، ترقيم محمد عوامة 25013)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25014 ترقیم الشثری: -- 26121
٢٦١٢١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن (علية) (١) عن رجاء بن ابي سلمة قال: كان عمر بن عبد العزيز (يصنع) (٢) طعاما يحضره فلا ياكل منه فلا ياكلون، فقال: ما (شانهم) (٣) لا ياكلون؟ فقالوا: إنك (لم) (٤) تاكل فلا ياكلون، (٥) فامر بدرهم كل يوم من صلب ماله (فانفقها) (٦) في الطبخ، فاكل واكلوا.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (عيينة).
(٢) في [هـ]: (يضع).
(٣) في [ز]: (شأنكم).
(٤) في [جـ، ز]: (لا).
(٥) في [جـ]: زيادة (قال).
(٦) في [جـ]: (نفقها).

حضرت جابر بن ابی سلمہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبد العزیز کھانا بنایا کرتے تھے۔ (ان کے لئے) جو ان کے پاس حاضر ہوتے، لیکن حضرت عمر نے اس سے نہیں کھایا تو لوگوں نے بھی نہیں کھایا۔ حضرت عمر بن عبد العزیز نے پوچھا، تمہیں کیا ہوا ہے کہ یہ لوگ کھاتے نہیں ہیں؟ لوگوں نے بتایا کہ آپ نے نہیں کھایا تو انہوں نے بھی نہیں کھایا۔ چناچہ آپ نے اپنے خاص مال سے روزانہ کی بنیاد پر ایک درہم کا حکم دیا جس کو پکانے میں خرچ کیا جاتا تھا پھر آپ نے بھی کھانا کھایا اور دیگر لوگوں نے بھی کھایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26121]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26121، ترقيم محمد عوامة 25014)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25015 ترقیم الشثری: -- 26122
٢٦١٢٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حميد والفضل عن زهير عن ابي إسحاق قال: كان الشعبي يشتري كل جمعة بدرهم لحما.
حضرت ابو اسحق سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت شعبی ہر جمعہ کو ایک درہم کا گوشت خریدتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26122]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26122، ترقيم محمد عوامة 25015)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25016 ترقیم الشثری: -- 26123
٢٦١٢٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حميد بن عبد الرحمن عن زهير عن ابي إسحاق قال: قال عمر: يكفي اهل البيت في الشهر بثلاثة دراهم (لحم) (١) (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٢) منقطع؛ أبو إسحاق لا يروي عن عمر.

حضرت ابو اسحق سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت عمر نے فرمایا: ایک گھر والوں کو مہینہ میں تین دراہم کا گوشت کفایت کرتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26123]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26123، ترقيم محمد عوامة 25016)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25017 ترقیم الشثری: -- 26124
٢٦١٢٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يحيى بن يمان عن سعيد بن عبيد عن علي ابن ربيعة (قال) (١) : كان لعلي (٢) امراتان، (كان) (٣) يشتري (كل يوم) (٤) (لهذه) (٥) بنصف درهم لحما ولهذه بنصف درهم (٦) (٧) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (كال).
(٢) في [ط]: كلمة غير واضحة.
(٣) في [جـ، ز]: (فكان).
(٤) سقط من: [ز].
(٥) في [جـ]: (لهن).
(٦) في [ز]: زيادة (لحمًا).
(٧) حسن؛ يحيى بن يمان صدوق.

حضرت علی رضی اللہ عنہ بن ربیعہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کی دو بیویاں تھیں، چناچہ آپ ہر روز آدھے درہم کا گوشت ایک کے لئے اور آدھے درہم کا گوشت دوسرے کے لئے خریدا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26124]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26124، ترقيم محمد عوامة 25017)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں