مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
30. الأكل مع المجذوم
جذام والے آدمی کے ساتھ کھانا
ترقیم عوامۃ: 25028 ترقیم الشثری: -- 26135
٢٦١٣٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن الاعمش عن منذر عن الربيع بن (خثيم) (١) انه قال لاهله: اصنعوا لي خبيصا، قال: فصنعوا فدعا رجلا كان به خبل قال: فجعل الربيع (٢) يلقمه ولعابه يسيل، فلما اكل وخرج، قالت له اهله: تكلفنا وصنعنا فيه اطعمته ما (يدري) (٣) هذا ما اكل؟ قال الربيع: لكن الله يدري.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح]: (خيثم).
(٢) في [أ، ح]: زيادة (يقول).
(٣) في [أ، ح، ط]: (تدري).
حضرت ربیع بن خثیم سے روایت ہے کہ انہوں نے اپنے گھر والوں سے کہا کہ تم میرے لیے کھجور اور گھی کا حلوہ تیار کرو۔ راوی کہتے ہیں۔ گھر والوں نے یہ تیار کردیا۔ پھر انہوں نے ایک ایسے آدمی کو بلایا جس کو دیوانگی تھی۔ تو حضرت ربیع نے اس کو لقمہ بنا کر کھلانا شروع کیا حالانکہ اس کا تھوک بہہ رہا تھا۔ چناچہ جب اس نے کھانا کھالیا اور چلا گیا تو حضرت ربیع سے ان کی گھر والی نے کہا۔ ہم نے اس حلوہ کو بنانے میں اس قدر تکلف کیا اور آپ نے اس کو کھلا دیا؟ اس کو کیا معلوم کہ اس نے کیا کھایا ہے؟ حضرت ربیع نے جواب دیا۔ لیکن اللہ تعالیٰ کو تو معلوم ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26135]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26135، ترقيم محمد عوامة 25028)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 26135 in Urdu