🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
10. من كره المعصفر للرجال
جو لوگ مردوں کے لئے معصفر کو ناپسند کرتے ہیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25226 ترقیم الشثری: -- 26335
٢٦٣٣٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا محمد (عن) (١) عمرو (بن) (٢) شعيب عن ابيه عن جده قال: اقبلنا مع رسول الله صلى الله عليه (٣) وسلم من (ثنية) (٤) (اذاخر) (٥) فالتفت إلي وعلي (ريطة) (٦) (مضرجة) (٧) بالعصفر فقال:"ما هذه؟"، فعرفت ما كره، فاتيت اهلي وهم يسجرون تنورهم، فقذفتها فيه، ثم آتيته من الغد فقال:"يا عبد الله ما فعلت الريطة؟" فاخبرته فقال:"الا كسوتها بعض اهلك، فإنه لا باس بذلك للنساء" (٨) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (بن).
(٢) في [ز]: (عن).
(٣) في [أ]: زيادة (وآله).
(٤) في [أ، ح، ط]: (بيته).
(٥) في [أ، ز]: (ذاخر)، وفي [ح، ط]: (راخز).
(٦) في [أ، ح، ز، ط]: (رابطة).
(٧) في [ط]: (مفرجة).
(٨) ضعيف؛ لضعف محمد، أخرجه أحمد (٦٨٥٢)، وأبو داود (٤٠٦٦)، والحاكم ٤/ ١٩٠، وابن ماجه (٣٦٠٣)، والبيهقي في شعب الإيمان (٦٣٢٣)، والطبراني في مسند الشاميين (١٥٤٠)، وابن عبد البر في التمهيد ٤/ ١٩٣.

حضرت عمرو بن شعیب اپنے والد، اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ وہ کہتے ہیں ہم لوگ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ اذاخر کی گھاٹی سے آئے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے میری طرف دیکھا۔ اور (اس وقت) مُجھ پر ایک گلاب کے رنگ سے کچھ تیز عصفر کی رنگی ہوئی چادر تھی۔ اس پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”یہ کیا ہے؟“ اس سے میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ناپسندیدگی کو پہچانا، تو میں اپنے گھر والوں کے پاس آیا۔ وہ لوگ (اس وقت) تندور کو گرما رہے تھے۔ پس میں نے وہ چادر تندور میں پھینک دی۔ پھر میں دوسرے دن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا۔ ”اے عبد اللہ! چادر کا کیا ہوا؟“ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو وہ بات بتائی، تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے وہ چادر اپنے گھر والوں میں سے کسی کو کیوں نہیں پہنا دی۔ کیونکہ عورتوں کے لئے اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26335]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26335، ترقيم محمد عوامة 25226)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 26335 in Urdu