🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
6. ما ذكر في الغضب مما يقوله (الرجل)
ان روایات کا بیان جو غصہ کے بارے میں ہیں، اور آدمی غصہ میں کیا کہے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25895 ترقیم الشثری: -- 27027
٢٧٠٢٧ - حدثنا ابن عيينة عن الزهري عن حميد بن عبد الرحمن عن رجل من اصحاب رسول الله ﷺ انه اتى النبي ﷺ (١) (رجل) (٢) فقال: اوصني (بكلمات) (٣) (و) (٤) لا تكثر علي، قال:"اجتنب الغضب"، فاعاد عليه فقال:"اجتنب الغضب"، فاعاد عليه فقال:"اجتنب الغضب" (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ح، ز]: ﵇.
(٢) سقط من: [ط، هـ].
(٣) في [أ، ب، ط، هـ]: (بكلمة).
(٤) سقط من: [ز].
(٥) صحيح؛ أخرجه أحمد (٢٣٤٦٨)، ومالك ٢/ ٩٠٥، وعبد الرزاق (٢٠٢٨٦)، والبيهقي ١٠/ ١٠٥.

حضرت حمید بن عبد الرحمن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ایک صحابی سے نقل کرتے ہیں کہ ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا۔ مجھے چند کلمات کی وصیت فرما دیجئے اور مجھ پر کثرت مت کیجئے گا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: غصہ سے اجتناب کرو، اس نے پھر اپنا سوال دہرایا: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: غصہ سے اجتناب کرو، اس شخص نے پھر اپنا سوال دہرایا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: غصہ سے اجتناب کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27027]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27027، ترقيم محمد عوامة 25895)
 
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 27027 in Urdu