مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
8. ما ذكر في بر الوالدين
ان روایات کا بیان جو والدین سے نیک سلوک کے بارے میں ذکر کی گئیں
ترقیم عوامۃ: 25908 ترقیم الشثری: -- 27040
٢٧٠٤٠ - حدثنا علي بن مسهر عن الشيباني عن الوليد بن العيزار عن سعد بن إياس ابي عمرو الشيباني عن (ابن) (١) مسعود قال: قلت يا رسول الله اي الاعمال افضل؟ قال: الصلاة لميقاتها قال: قلت: ثم اي؟ قال: بر الوالدين (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط]: (أبي).
(٢) صحيح؛ أخرجه البخاري (٧٥٣٤)، ومسلم (٨٥).
حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے پوچھا: اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! کون سا عمل افضل ترین ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: نماز کو اس کے وقت میں ادا کرنا۔ میں نے پوچھا: پھر کون سا عمل افضل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: والدین سے نیک سلوک کرنا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27040]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27040، ترقيم محمد عوامة 25908)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 27040 in Urdu