مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
8. ما ذكر في بر الوالدين
ان روایات کا بیان جو والدین سے نیک سلوک کے بارے میں ذکر کی گئیں
ترقیم عوامۃ: 25912 ترقیم الشثری: -- 27044
٢٧٠٤٤ - حدثنا شريك عن عمارة بن القعقاع وابن شبرمة عن ابي (زرعة) (١) عن ابي هريرة قال: جاء رجل إلى النبي ﷺ فقال: يا رسول الله نبئني (باحق) (٢) الناس مني بحسن الصحبة؟ فقال:"نعم وابيك (٣) (لتنبان) (٤) امك"، [قال: ثم (من) (٥) ؟ قال:"امك"] (٦) ، قال: ثم (من) (٧) ، قال:"ابوك" (٨) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ح]: (زرعه).
(٢) في [أ، ح، ط]: (ما حق).
(٣) قال النووي في شرح مسلم (١٦/ ١٠٣): (لا يراد به حقيقة القسم).
(٤) في [أ، ح، ط]: (لسان أمك).
(٥) سقط من: [ز].
(٦) تكرر ما بين المعكوفين في: [جـ].
(٧) سقط من: [ز].
(٨) حسن؛ شريك صدوق، والحديث أخرجه البخاري (٥٩٧١)، ومسلم (٢٥٤٨)، ولفظه: (وأبيك) شاذة.
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں آکر عرض کیا اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! مجھے بتلائیے کہ لوگوں میں سب سے زیادہ میرے حسن سلوک کا کون حقدار ہے؟ اس پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! تیرے باپ کی قسم! تجھے ضرور خبر دی جائے گی، تیری ماں سب سے زیادہ حقدار ہے۔ اس شخص نے پوچھا: پھر کون؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تیری ماں اس نے پوچھا: پھر کون؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تیری ماں! اس نے پوچھا: پھر کون؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تیرا باپ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27044]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27044، ترقيم محمد عوامة 25912)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 27044 in Urdu