مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
10. ما جاء في حق الجوار
ان روایات کا بیان جو پڑوسی کے حق کے بارے میں منقول ہیں
ترقیم عوامۃ: 25928 ترقیم الشثری: -- 27061
٢٧٠٦١ - حدثنا يزيد بن هارون قال: (حدثنا) (١) سلام بن مسكين قال: حدثنا (شهر) (٢) بن حوشب عن محمد بن (يوسف بن) (٣) عبد الله بن سلام ان رجلا اتى النبي ﷺ فقال: آذاني جاري، فقال:"اصبر"، ثم اتاه الثانية فقال: آذاني جاري، فقال:"اصبر"، ثم اتاه الثالثة فقال: آذاني جاري، فقال:"اعمد إلى متاعك فاقذفه في السكة، فإذا مر بك احد فقل: آذاني جاري، فتحق عليه اللعنة (او) (٤) تجب عليه (اللعنة) (٥) " (٦) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (نا).
(٢) في [ط]: (شهد).
(٣) في [جـ، ز]: زيادة (يوسف بن).
(٤) في [ط]: (و).
(٥) في [ح]: (العنة).
(٦) مرسل؛ محمد بن يوسف تابعي، أخرجه أحمد (١٦٤٠٨) و (٢٣٨٣٤)، وابن أبي الدنيا في مكارم الأخلاق (٣٢٥).
حضرت محمد بن یوسف بن عبد اللہ بن سلام فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں آیا اور کہنے لگا: میرے پڑوسی نے مجھے تکلیف پہنچائی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: صبر کرو۔ پھر وہ دوسری مرتبہ آیا اور کہنے لگا! میرے پڑوسی نے مجھے تکلیف پہنچائی، اس پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: صبر کرو، پھر وہ تیسری مرتبہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور کہنے لگا! میرے پڑوسی نے مجھے تکلیف پہنچائی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جاؤ اور اپنا سامان گلی میں پھینک دو، اور جب تمہارے پاس سے کوئی بھی شخص گزرے تو اس کو کہو! میرے پڑوسی نے مجھے تکلیف پہنچائی، پس اس پر لعنت ہوگی یا یوں فرمایا: اس پر لعنت واجب ہوجائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27061]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27061، ترقيم محمد عوامة 25928)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 27061 in Urdu