مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
60. في المصافحة عند السلام من رخص فيها
جن لوگوں نے سلام کے وقت مصافحہ کرنے کی رخصت دی ہے
ترقیم عوامۃ: 26234 ترقیم الشثری: -- 27379
٢٧٣٧٩ - حدثنا وكيع عن شعبة عن غالب قال: قلت للشعبي: إن ابن سيرين كان يكره المصافحة، قال: فقال الشعبي: كان اصحاب رسول الله ﷺ يتصافحون، وإذا قدم احدهم من سفر عانق صاحبه (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) حسن؛ غالب صدوق.
حضرت غالب فرماتے ہیں کہ میں نے امام شعبی کے سامنے ذکر کیا کہ حضرت ابن سیرین مصافحہ کرنے کو مکروہ سمجھتے ہیں۔ اس پر امام شعبی نے فرمایا: کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ ایک دوسرے سے مصافحہ کیا کرتے تھے اور جب ان میں سے کوئی سفر سے واپس آتا تو وہ اپنے ساتھی سے گلے ملتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27379]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27379، ترقيم محمد عوامة 26234)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 27379 in Urdu