🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
115. (باب استماع النبي ﷺ الشعر وغير ذلك)
(نبی ﷺ کا شعر اور دیگر امور کو سننا)
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26552 ترقیم الشثری: -- 27709
٢٧٧٠٩ - حدثنا ابو اسامة (قال: اخبرنا مجالد) (١) قال: اخبرني عامر قال: (اخبرنا) (٢) ربعي (بن حراش) (٣) انه اتى (٤) عمر في نفر من غطفان (فذكروا) (٥) الشعر فقال عمر: اي شعرائكم اشعر؟ فقالوا: انت اعلم يا امير المؤمنين قال: فقال عمر: من الذي يقول: اتيتك عاريا خلقا ثيابي … على خوف (يظن) (٦) بي الظنون (فالفيت) (٧) الامانة لم تخنها … ذلك كان نوح لا يخون (قلنا: النابغة) (٨) . ثم قال مثل ذلك، ثم قال: من الذي يقول: ⦗٣٣٣⦘ حلفت فلم (اترك) (٩) (لنفسي) (١٠) ريبة … وليس وراء الله للمرء مذهب ثم قال: من الذي يقول: (إلا سليمان) (١١) إذ قال الإله له … قم في البرية فازجرها عن الفند قلنا: النابغة قال: هذا اشعر شعرائكم (١٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ث].
(٢) في [أ، جـ، م]: (أخبرني).
(٣) في [ط]: (عن جراش).
(٤) في [جـ]: (على).
(٥) في [ث]: (فرووا)
(٦) في [ث]: (تظن).
(٧) في [ط]: (ألقيت).
(٨) زيادة من: [ث، جـ، ح].
(٩) في [ط]: (أنمك).
(١٠) في [جـ، م]: (لنفسك).
(١١) في [ث]: (كن كسليمان)، وفي [جـ]: (ألا سليمان).
(١٢) ضعيف؛ لضعف مجالد، أخرجه ابن جرير في مسند عمر من تهذيب الآثار (٩٨١)، وابن عساكر (١٩/ ٢٢٤)، وابن شبة في تاريخ المدينة (١٣٣٩)، وابن أبي الدنيا في الإشراف (٤٣٩)، والدينوري في المجالسة (١٤٠٤).

حضرت عامر فرماتے ہیں کہ حضرت ربعی بن حراش نے ارشاد فرمایا: میں غطفان کے لشکر میں حضرت عمر کے پاس آیا تو وہ لوگ شعروں کا تذکرہ کر رہے تھے۔ حضرت عمر نے فرمایا: تمہارے شعراء میں سب سے بڑا شاعر کون سا ہے؟ ان لوگوں نے جواب دیا: امیر المؤمنین! آپ زیادہ جانتے ہیں۔ اس پر حضرت عمر نے فرمایا: یہ شعر کس نے کہا؟: میں تیرے پاس اس حال میں آیا کہ میں ننگے پاؤں تھا اور میرے کپڑے پرانے تھے۔ بہت سے اندیشوں نے مجھے گھیرا ہوا تھا۔ میں اپنی امانت کو اس حال میں پایا کہ تو نے اس میں خیانت نہ کی تھی۔ حضرت نوح بھی خیانت نہ کیا کرتے تھے۔ ہم لوگوں نے جواب دیا: نابغہ نے، آپ پھر ایسے ہی فرمایا اور پوچھا: یہ شعر کس نے کہا؟: میں قسم کھاتا ہوں تاکہ تیرے دل میں کوئی شک باقی نہ رہے۔ اور اللہ کے سوا تو آدمی کا کوئی مذہب نہیں ہے۔ پھر آپ نے فرمایا: یہ شعر کس نے کہا؟: سوائے سلیمان کہ جب اللہ تعالیٰ نے ان سے کہا لوگوں میں کھڑے ہوجاؤ اور انہیں دنیا کے فانی ہونے کا درس دو۔ ہم نے جواب دیا: نابغہ نے۔ آپ نے فرمایا: یہ تمہارے شعراء میں سب سے بڑا شاعر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27709]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27709، ترقيم محمد عوامة 26552)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 27709 in Urdu