مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
115. (باب استماع النبي ﷺ الشعر وغير ذلك)
(نبی ﷺ کا شعر اور دیگر امور کو سننا)
ترقیم عوامۃ: 26562 ترقیم الشثری: -- 27719
٢٧٧١٩ - حدثنا عبدة عن هشام (عن) (١) ابيه عن عائشة قالت: قدمنا المدينة وهي وبية فاشتكى ابو بكر واشتكى بلال، قالت: فكان ابو بكر إذا افاق يقول: كل امرئ مصبح في اهله … والموت ادنى من شراك نعله ⦗٣٣٦⦘ (قالت) (٢) : وكان بلال إذا افاق يقول: الا ليت شعري هل ابيتن ليلة … بواد وحولي إذخر وجليل (و) (٣) هل اردن يوما مياه مجنة … وهل يبدون لي شامة وطفيل (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (بن).
(٢) في [جـ]: (قال).
(٣) سقط من: [هـ]، وفي [ط]: (ولم).
(٤) صحيح؛ أخرجه البخاري (١٨٨٩)، ومسلم (١٣٧٦).
حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے ارشاد فرمایا: ہم لوگ مدینہ آئے اس حال میں کہ مدینہ وباء زدہ جگہ تھی، پس حضرت ابوبکر اور حضرت بلال بیمار ہوگئے۔ جب حضرت ابوبکر صحت مند ہوئے تو آپ یہ شعر پڑھتے تھے:: ہر آدمی اپنے گھروالوں میں صبح کرتا ہے اس حال میں کہ موت اس کی جوتی کے تسمہ سے بھی قریب ہوتی ہے۔ اور جب حضرت بلال صحت مند ہوئے تو وہ یہ شعر پڑھا کرتے تھے۔: کاش اے میرے شعر: میں رات گزاروں مکہ کی وادی میں اس حال میں کہ میرے اردگرد اذخر اور ثمامہ کی گھاس ہو۔ اور کیا میں کسی دن مجنّہ کے پانی کی جگہ اتروں گا اور کیا میرے سامنے شامہ اور طفیل چشمے ظاہر ہوں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27719]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27719، ترقيم محمد عوامة 26562)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 27719 in Urdu