🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
159. من تعلم الرمي ثم تركه، كانت (نعمة) يكفرها
جو شخص تیر اندازی سیکھے پھر اسے چھوڑ دے تو اس نے نعمت کی ناشکری کی
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26848 ترقیم الشثری: -- 28007
٢٨٠٠٧ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن (عبد الله) (١) بن سعيد عن ابيه عن (ابن) (٢) ابي حدرد الاسلمي قال: مر رسول الله ﷺ بناس من اسلم وهم يتناضلون، فقال:"ارموا يا بني اسماعيل، فإن اباكم كان راميا، ارموا وانا مع ابن ⦗٤٢٢⦘ الادرع"، فامسك القوم بايديهم فقال:"ما لكم لا ترمون؟" قالوا: يا رسول الله انرمي وقد قلت انا مع ابن الادرع وقد علمنا ان حزبك لا يغلب؟ قال:"ارموا وانا معكم كلكم" (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (عبيد اللَّه).
(٢) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٣) ضعيف جدًا؛ عبد اللَّه بن سعيد متروك، أخرجه ابن أبي شيبة في المسند (٦٢٩).

حضرت ابن ابو حدردا سلمی فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا گزر قبیلہ اسلم کے چند لوگوں کے پاس سے ہوا اس حال میں کہ وہ لوگ باہم تیر اندازی کا مقابلہ کر رہے تھے۔ اس پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے بنو اسماعیل! تیر اندازی کرو، بیشک تمہارا باپ بھی تیر انداز تھا۔ اور تم تیر چلاؤ اور میں ابن الادرع کے ساتھ ہوں، تو لوگوں نے اپنے ہاتھوں کو روک لیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تمہیں کیا ہوا کہ تم نہیں چلا رہے؟ انہوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! ہم کیسے تیر چلائیں؟ حالانکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کہا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تو ابن الادرع کے ساتھ ہیں، اور تحقق ہم جانتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا لشکر کبھی مغلوب نہیں ہوسکتا! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم تیر چلاؤ میں تم سب کے ساتھ ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28007]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28007، ترقيم محمد عوامة 26848)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 28007 in Urdu