مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
178. من (كره النظر) في كتب أهل الكتاب
جو اہل کتاب کی کتابو ں کو دیکھنے کو مکروہ سمجھے
ترقیم عوامۃ: 26950 ترقیم الشثری: -- 28113
٢٨١١٣ - حدثنا ابن مهدي عن سفيان عن (سعد) (١) بن إبراهيم عن عطاء بن (يسار) (٢) قال: كانت اليهود تجيء إلى المسلمين فيحدثونهم فيستحسنون، او قال: يستحبون، فذكروا ذلك لرسول الله ﷺ فقال:"لا تصدقوهم ولا تكذبوهم وقولوا" ﴿آمنا بالله وما انزل إلينا (٣) ﴾ [المائدة: ٥٩] ، إلى آخر الآية (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (سعيد).
(٢) في [جـ]: (سيار).
(٣) زاد في [أ، جـ، ح، ز، هـ]: ﴿وَمَا أُنْزِلَ إِلَيْكُمْ﴾ [المائدة: ٦٨].
(٤) مرسل؛ عطاء تابعي، أخرجه عبد الرزاق (١٠١٦٠)، وابن أبي حاتم في التفسير (١٢٩٨)، وابن جرير (٢١/ ٣)، وابن عبد البر في جامع بيان العلم (٢/ ٤١).
حضرت عطاء بن یسار فرماتے ہیں کہ یہودی مسلمانوں کے پاس آتے تھے اور ان کو اپنی کتابوں سے باتیں بتلایا کرتے جو مسلمانوں کو اچھی لگتی تھیں۔ پس صحابہ نے یہ بات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے ذکر فرمائی۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم نہ ان کی تصدیق کرو اور نہ ہی ان کو جھٹلاؤ۔ تم یوں کہہ دیا کرو۔ ہم ایمان لائے اللہ پر، اور اس چیز پر جو اس نے ہماری طرف نازل کی اور اس چیز پر جو اس نے تمہاری طرف نازل کی۔ آیت کے آخر تک۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28113]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28113، ترقيم محمد عوامة 26950)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 28113 in Urdu