🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

178. من (كره النظر) في كتب أهل الكتاب
جو اہل کتاب کی کتابو ں کو دیکھنے کو مکروہ سمجھے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26949 ترقیم الشثری: -- 28112
٢٨١١٢ - حدثنا (هشيم) (١) عن مجالد عن الشعبي عن جابر ان عمر بن الخطاب اتى النبي ﷺ بكتاب اصابه من بعض اهل (الكتب) (٢) فقال: يا رسول الله إني اصبت كتابا حسنا من بعض (اهل) (٣) الكتاب قال: فغضب وقال:"امتهوكون فيها يا ابن الخطاب (فوالذي) (٤) نفسي بيده لقد جئتكم بها بيضاء نقية، لا تسالوهم عن شيء فيخبروكم بحق فتكذبوا به، او بباطل فتصدقوا به، والذي نفسي بيده (لو كان ⦗٤٥٢⦘ موسى) (٥) حيا (اليوم) (٦) (ما وسعه) (٧) إلا ان يتبعني (٨) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط، هـ]: (هشام).
(٢) في [أ، ب، هـ]: (الكتاب).
(٣) سقط من: [أ، س، م].
(٤) في [ب، جـ، ط، م]: (والذي).
(٥) في [ب]: (ولو أن موسى كان)، وكذا في: [جـ، م].
(٦) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٧) في [ط]: (فأوسعه).
(٨) ضعيف؛ لضعف مجالد، أخرجه أحمد (١٥١٥٦)، والبيهقي (٢/ ١٠)، والبزار (١٢٤/ كشف)، والبغوي (١٢٦)، وأبو عبيدة في غريب الحديث (٣/ ٢٨)، وابن أبي عاصم في السنة (٥٠)، وابن عبد البر في جامع بيان العلم وفضله (٢/ ٤٢)، والدارمي (٤٣٥).

حضرت جابر فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس اہل کتاب کی کتاب کا کوئی صفحہ لائے اور فرمایا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! مجھے اہل کتاب کی ایک بہت اچھی کتاب ملی ہے۔ راوی کہتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم غضبناک ہوگئے اور فرمایا: اے ابن خطاب! کیا تم اس بارے میں ابھی حیرت زدہ ہو؟ قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضۂ قدرت میں میری جان ہے کہ تحقیق میں تمہارے پاس واضح اور روشن دین لے کر آیا ہوں۔ تم اہل کتاب سے کسی بھی چیز کے متعلق سوال مت کرو کہ وہ تمہیں حق بات بتلائیں گے اور تم اس کو جھٹلا دو گے، یا وہ تمہیں باطل بات بتلائیں گے اور تم اس کی تصدیق کردو گے، قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضۂ قدرت میں میری جان ہے۔ اگر آج حضرت موسیٰ بھی زندہ ہوتے تو ان کے لیے میری اتباع کے سوا کوئی چارہ نہ ہوتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28112]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28112، ترقيم محمد عوامة 26949)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26950 ترقیم الشثری: -- 28113
٢٨١١٣ - حدثنا ابن مهدي عن سفيان عن (سعد) (١) بن إبراهيم عن عطاء بن (يسار) (٢) قال: كانت اليهود تجيء إلى المسلمين فيحدثونهم فيستحسنون، او قال: يستحبون، فذكروا ذلك لرسول الله ﷺ فقال:"لا تصدقوهم ولا تكذبوهم وقولوا" ﴿آمنا بالله وما انزل إلينا (٣) ﴾ [المائدة: ٥٩] ، إلى آخر الآية (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (سعيد).
(٢) في [جـ]: (سيار).
(٣) زاد في [أ، جـ، ح، ز، هـ]: ﴿وَمَا أُنْزِلَ إِلَيْكُمْ﴾ [المائدة: ٦٨].
(٤) مرسل؛ عطاء تابعي، أخرجه عبد الرزاق (١٠١٦٠)، وابن أبي حاتم في التفسير (١٢٩٨)، وابن جرير (٢١/ ٣)، وابن عبد البر في جامع بيان العلم (٢/ ٤١).

حضرت عطاء بن یسار فرماتے ہیں کہ یہودی مسلمانوں کے پاس آتے تھے اور ان کو اپنی کتابوں سے باتیں بتلایا کرتے جو مسلمانوں کو اچھی لگتی تھیں۔ پس صحابہ نے یہ بات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے ذکر فرمائی۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم نہ ان کی تصدیق کرو اور نہ ہی ان کو جھٹلاؤ۔ تم یوں کہہ دیا کرو۔ ہم ایمان لائے اللہ پر، اور اس چیز پر جو اس نے ہماری طرف نازل کی اور اس چیز پر جو اس نے تمہاری طرف نازل کی۔ آیت کے آخر تک۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28113]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28113، ترقيم محمد عوامة 26950)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26951 ترقیم الشثری: -- 28114
٢٨١١٤ - حدثنا حاتم بن وردان عن ايوب عن عكرمة قال: قال ابن عباس: تسالون اهل الكتاب عن كتبهم، وعندكم كتاب الله اقرب الكتب عهدا بالله (و) (١) تقراونه محضا لم يشب (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ، م].
(٢) صحيح.

حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا: تم لوگ اہل کتاب سے ان کی کتابوں کے متعلق پوچھتے ہو حالانکہ تمہارے پاس خود کتاب اللہ موجود ہے، جو تمام کتابوں میں اللہ کے عہد کے زیادہ قریب ہے، تم محض اس لیے قرآن پڑھتے ہو کہ دھوکہ نہ دے دیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28114]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28114، ترقيم محمد عوامة 26951)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26952 ترقیم الشثری: -- 28115
٢٨١١٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يعلى قال: حدثنا الاعمش عن عمارة عن عبد الرحمن بن يزيد قال: قال عبد الله: لا تسالوا اهل الكتاب عن شيء فتكذبوا بحق او تصدقوا بباطل، فإنهم لن يهدوكم ويضلون انفسهم، وليس احد منهم إلا (و) (١) في قلبه تالية تدعوه إلى دينه كتالية المال (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ب، جـ، ط، م].
(٢) صحيح.

حضرت عبد الرحمن بن یزید فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: تم اہل کتاب سے کسی بھی چیز کے متعلق مت پوچھا کرو کہ تم حق بات کو جھٹلا دو گے یا غلط بات کی تصدیق کردو گے۔ بیشک وہ تمہیں ہرگز سیدھی راہ نہیں دکھائیں گے۔ انہوں نے تو خود کو غلط راہ پر ڈالا ہوا ہے۔ ان میں سے ہر ایک کے دل میں خواہش ہے جو اسے اس کے دین کی طرف بلاتی ہے مال کی خواہش کی طرح۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28115]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28115، ترقيم محمد عوامة 26952)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں