🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
179. من رخص في كتاب العلم
جس نے علم لکھنے کی رخصت دی
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26957 ترقیم الشثری: -- 28120
٢٨١٢٠ - حدثنا يحيى بن سعيد عن (عبيد الله) (١) بن الاخنس عن الوليد بن (عبد الله) (٢) عن يوسف بن ماهك عن عبد الله بن عمرو قال: كنت اكتب كل شيء اسمعه من رسول الله ﷺ واريد حفظه، فنهتني قريش عن ذلك (قالوا) (٣) : تكتب كل شيء تسمعه من رسول الله ﷺ (٤) ورسول الله ﷺ يتكلم في (الرضى) (٥) والغضب، قال: فامسكت فذكرت ذلك للنبي ﷺ فاشار بيده إلى فيه فقال:"اكتب فوالذي نفسي بيده ما يخرج منه إلا حق" (٦) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ع]: (عبد اللَّه).
(٢) في [ط]: (عبيد اللَّه).
(٣) في [ب، جـ، م]: (وقالوا)، وفي [ط]: (قال لا).
(٤) سقط من: [ط].
(٥) في [ط]: (الأرض).
(٦) صحيح؛ أخرجه أحمد (٦٥١٠)، وأبو داود (٣٦٤٦)، والدارمي ١/ ١٢٥، والحاكم ١/ ١٠٥، وابن عبد البر في جامع بيان العلم ص ٨٩، والخطيب في تقييد العلم ص ٨٨.

حضرت یوسف بن ماھک فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنی ہوئی ہر حدیث لکھ لیا کرتا تھا تاکہ میں اس کو یاد رکھوں۔ قریش نے مجھے ایسا کرنے سے روک دیا۔ اور کہنے لگے، کہ تم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ہر فرمودہ بات لکھ لیتے ہو؟ حالانکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کبھی خوشی کی حالت میں ہوتے ہیں اور کبھی غصہ کی حالت میں! آپ فرماتے ہیں: کہ میں لکھنے سے رک گیا اور میں نے یہ بات نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے ذکر کی۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی زبان کی طرف اشارہ کر کے فرمایا: لکھ لیا کرو۔ پس قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضۂ قدرت میں میری جان ہے اس زبان سے صرف حق بات نکلتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28120]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28120، ترقيم محمد عوامة 26957)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 28120 in Urdu