مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
180. من كان يكره كتاب العلم
جو علم لکھنے کو مکروہ سمجھتا ہو
ترقیم عوامۃ: 26978 ترقیم الشثری: -- 28141
٢٨١٤١ - حدثنا معتمر بن سليمان عن كهمس عن عبد الله بن مسلم عن ابيه قال: كل الكتاب اكره.
حضرت عبد اللہ بن مسلم فرماتے ہیں کہ ان کے والد حضرت مسلم نے ارشاد فرمایا: میں ہر طرح کے لکھنے کو مکروہ سمجھتا ہوں۔ راوی کہتے ہیں میرا گمان ہے کہ یوں فرمایا: جس کتابت میں اللہ کا ذکر لکھا جائے اس کو بھی۔ امام ابوبکر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت معتمر سے پوچھا: مہر کو بھی؟ انہوں نے کہا: جی ہاں! [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28141]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28141، ترقيم محمد عوامة 26978)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 28141 in Urdu