مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
195. (ما يقول الرجل إذا نام وإذا استيقظ)
آدمی جب سوئے اور جب بیدار ہو تو یہ دعا پڑھے
ترقیم عوامۃ: 27063 ترقیم الشثری: -- 28231
٢٨٢٣١ - حدثنا ابو الاحوص عن ابي إسحاق عن البراء قال: قال رسول الله ﷺ لرجل:"يا فلان إذا اويت إلى فراشك فقل: اللهم اسلمت نفسي إليك، ووجهت وجهي إليك، ووليت ظهري إليك، لا ملجا ولا (منجى) (١) منك إلا إليك، آمنت بكتابك الذي انزلت، و (نبيك) (٢) الذي ارسلت، (فإن) (٣) مت من ليلتك مت على الفطرة، وإن اصبحت (اصبت) (٤) خيرا" (٥) (٦) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، م]: (ملجى).
(٢) في [ث]: (برسولك).
(٣) في [جـ، م]: (فإنك أت).
(٤) في [أ، ح، ط، هـ]: (أصبحت).
(٥) في [ث]: زيادة (باب في قول: باسمك وضعت جنبي، فاغفر لي).
(٦) صحيح؛ صرح أبو إسحاق بالسماع عند الشيخين، أخرجه البخاري (٦٣١٣)، ومسلم (٢٧١٠).
حضرت براء بن عازب فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کسی صحابی سے فرمایا: اے فلاں! جب تو اپنے بستر پر لیٹ جائے تو یہ دعا پڑھ: اے اللہ! میں نے اپنی جان کو تیرے سپر د کردیا اور میں نے اپنا چہرہ بھی تیری طرف کردیا اور میں نے تجھے ہی اپنا پشت پناہ بنا لیا۔ تیرے عذاب سے بچنے کے لیے تیری رحمت کے سوا کوئی ٹھکانہ اور کوئی جائے پناہ نہیں جو کتاب تو نے نازل کی ہے میں اس پر ایمان لایا اور جو نبی تو نے بھیجا ہے میں اس پر ایمان لایا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اگر اس رات کو تیری موت واقع ہوگئی تو تو فطرت اسلام پر مرا، اور اگر تو نے صبح کی تو تو نے خیر کو پا لیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28231]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28231، ترقيم محمد عوامة 27063)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 28231 in Urdu