مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
199. (الجلوس في المجالس)
مجلسوں میں بیٹھنے کا بیان
ترقیم عوامۃ: 27081 ترقیم الشثری: -- 28249
٢٨٢٤٩ - حدثنا ابن نمير قال: حدثنا موسى بن (عبيدة) (١) عن ايوب بن خالد عن مالك بن التيهان قال: اجتمعت جماعة منا عند رسول الله ﷺ فقلنا: يا رسول الله! إنا اهل سافلة واهل عالية نجلس هذه المجالس فما تامرنا؟ قال:"اعطوا المجالس حقها (قلنا: وما حقها؟) (٢) قال: غضوا ابصاركم وردوا السلام وارشدوا ⦗٤٩١⦘ (الاعمى) (٣) وامروا بالمعروف وانهوا عن المنكر" (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ]: (عبيد اللَّه).
(٢) زيادة من: [جـ، م].
(٣) في [م]: (الأغمار)، وكذلك في: [جـ].
(٤) ضعيف منقطع، موسى بن عبيدة ضعيف، وأيوب بن خالد لم يسمع من مالك، أخرجه ابن أبي شيبة في المسند (٦٨٥).
حضرت مالک بن تیھان فرماتے ہیں کہ ہم میں سے ایک جماعت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس جمع ہوئی اور ہم نے عرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! ہم لوگ شہر کے زیریں اور بالائی حصہ کے لوگ ہیں۔ ہم ان مجلسوں میں بیٹھتے ہیں پس آپ اس بارے میں ہمیں کس چیز کا حکم دیتے ہیں؟ آپ نے فرمایا: تم لوگ مجلسوں کو ان کا حق ادا کرو۔ ہم نے پوچھا: ان کا حق کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اپنی نظروں کو جھکاؤ، سلام کا جواب دو، اور اندھے کو راستہ دکھلاؤ، نیکی کا حکم کرو اور برائی سے منع کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28249]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28249، ترقيم محمد عوامة 27081)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 28249 in Urdu