🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
199. (الجلوس في المجالس)
مجلسوں میں بیٹھنے کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27082 ترقیم الشثری: -- 28250
٢٨٢٥٠ - حدثنا عفان قال: حدثنا عبد الواحد بن زياد قال: حدثنا عثمان بن حكيم قال: حدثني إسحاق بن عبد الله بن ابي طلحة قال: حدثني ابي قال: قال ابو طلحة: كنا جلوسا بالافنية، فمر بنا رسول الله ﷺ فقال:"ما لكم ولمجالس الصعدات؟، (اجتنبوا مجالس (الصعدات) ) (١) (٢) "، قال: قلنا: يا رسول الله! إنا جلسنا بغير ما باس نتذاكر ونتحدث، قال:" (فاعطوا) (٣) المجالس حقها"، قال: قلنا وما حقها يا رسول الله؟ قال:"غض البصر ورد السلام وحسن الكلام" (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب، ط]: (الصفرات).
(٢) سقط من: [ط، هـ].
(٣) في [ط، هـ]: (أعطو).
(٤) صحيح؛ أخرجه مسلم (٢١٦١)، وأحمد (١٦٣٦٧).

حضرت ابو طلحہ فرماتے ہیں کہ ہم لوگ کشادہ صحن میں بیٹھے ہوئے تھے کہ اتنے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ہمارے پاس سے گزر ہوا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم کیوں راستوں میں مجلس لگاتے ہو؟ تم راستوں کی مجلسوں سے بچو، ہم نے عرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! ہم بغیر گناہ کے بیٹھتے ہیں۔ صرف آپس میں گفتگو اور بات چیت کرتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: پھر مجلسوں کو ان کا حق دو، ہم نے پوچھا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! مجلسوں کا حق کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: نظر کا جھکانا، سلام کا جواب دینا، اور بہترین کلام کرنا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28250]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28250، ترقيم محمد عوامة 27082)
 
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 28250 in Urdu