مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
208. ما جاء في المنان
ان روایات کا بیان جو احسان جتانے والے کے بارے میں منقول ہیں
ترقیم عوامۃ: 27123 ترقیم الشثری: -- 28291
٢٨٢٩١ - حدثنا غندر عن شعبة عن علي بن مدرك عن ابي زرعة عن خرشة بن الحر عن ابي ذر عن النبي ﷺ [قال:"ثلاثة لا يكلمهم الله يوم القيامة ولا ينظر إليهم ولا يزكيهم ولهم عذاب اليم"، (قال) (١) : فقراها رسول الله ﷺ] (٢) ثلاث مرات، فقال ابو ذر: خابوا وخسروا، من هم يا رسول الله؟ قال:"المسبل والمنان والمنفق سلعته بالحلف الكاذب" (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، جـ، م].
(٢) سقط من: [ط].
(٣) صحيح؛ أخرجه مسلم (١٠٦)، وأحمد (٢١٤٣٦).
حضرت ابو ذر فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تین شخص ایسے ہیں کہ اللہ رب العزت قیامت کے دن نہ ان سے بات کریں گے۔ نہ ان کی طرف رحمت کی نظر سے دیکھیں گے، نہ ان کو پاک صاف کریں گے اور ان کے لیے دردناک عذاب ہوگا۔ راوی فرماتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تین مرتبہ یہ بات دہرائی۔ حضرت ابو ذر نے فرمایا: یہ لوگ نامراد و خسارے میں ہوئے۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! وہ کون لوگ ہیں؟ ّ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تہبند کو لٹکانے والا، احسان جتلانے والا، اور اپنے سامان کو جھوٹی قسم کے ذریعہ فروخت کرنے والا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28291]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28291، ترقيم محمد عوامة 27123)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 28291 in Urdu