مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
230. في الرجل يعتذر إلى الرجل من شيء (يبلغه) عنه
اس آدمی کا بیان جو دوسرے آدمی کے سامنے اظہار براء ت کرتا ہے اس خبر سے جو اس شخص کو اس کے متعلق پہنچی
ترقیم عوامۃ: 27204 ترقیم الشثری: -- 28372
٢٨٣٧٢ - حدثنا ابو داود الطيالسي عن شعبة قال: كنت امشي مع الحكم فراينا ابا معشر فقال الحكم: إن هذا قد بلغه عني شيء اني قلته، ولا والله الذي لا إله إلا هو ما قلته، قال: فلما جاء ابو معشر اعتذر إليه الحكم وقال: قد حلفت لشعبة اني لم اقل الذي بلغك عني.
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت حکم کے ساتھ چل رہا تھا، اتنے میں ہم نے حضرت ابو معشر کو دیکھا، حضرت حکم نے فرمایا: بیشک ان کو میرے بارے میں یہ بات پہنچی ہے کہ میں نے ان کے متعلق کچھ کہا ہے۔ نہیں! اللہ کی قسم جس کے سوا کوئی معبود نہیں، میں نے ایسا کچھ نہیں کہا۔ راوی کہتے ہیں: جب حضرت ابو معشر آئے تو حضرت حکم نے ان کے سامنے عذر پیش کیا اور فرمایا: تحقیق میں نے شعبہ کے سامنے قسم اٹھائی ہے کہ جو بات آپ کو میری طرف سے پہنچی ہے وہ میں نے نہیں کہی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28372]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28372، ترقيم محمد عوامة 27204)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 28372 in Urdu