مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
230. في الرجل يعتذر إلى الرجل من شيء (يبلغه) عنه
اس آدمی کا بیان جو دوسرے آدمی کے سامنے اظہار براء ت کرتا ہے اس خبر سے جو اس شخص کو اس کے متعلق پہنچی
ترقیم عوامۃ: 27200 ترقیم الشثری: -- 28368
٢٨٣٦٨ - حدثنا حفص بن غياث عن ابن عون قال: اعتذرت إلى إبراهيم من شيء بلغه عني فقال: لا تعتذر قد عذرناك غير معتذر.
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابرہیم کے سامنے اس خبر سے اظہارِ براءت کی جو انہیں میرے متعلق پہنچی تھی۔ آپ نے فرمایا: تم عذر پیش مت کرو، ہم نے تمہارا عذر قبول کرلیا، عذر پیش کرنے سے پہلے ہی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28368]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28368، ترقيم محمد عوامة 27200)
ترقیم عوامۃ: 27201 ترقیم الشثری: -- 28369
٢٨٣٦٩ - حدثنا وكيع قال: حدثنا الاعمش عن سليمان بن ميسرة عن طارق ابن شهاب عن رافع بن ابي رافع الطائي قال: اتيت ابا بكر فقلت: امرتني بما امرتني به (١) ودخلت فيما دخلت فيه، فما زال يعتذر إلي حتى عذرته (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) أي: أمرتني بترك الولاية.
(٢) صحيح؛ أخرجه أحمد (٤٢)، وفي الزهد (ص ١٦٢ [٥٥٧]).
حضرت رافع بن ابو رافع طائی فرماتے ہیں کہ میں حضرت ابوبکر کے پاس آیا اور میں نے کہا: آپ نے مجھے جو بھی حکم دیا تھا وہ دے دیا اور میں نے جہاں داخل ہونا تھا میں داخل ہوگیا۔ پھر آپ نے مسلسل عذر پیش کرتے رہے یہاں تک کہ میں نے ان کا عذر قبول کرلیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28369]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28369، ترقيم محمد عوامة 27201)
ترقیم عوامۃ: 27202 ترقیم الشثری: -- 28370
٢٨٣٧٠ - حدثنا حفص بن نمير ووكيع عن الاعمش عن إبراهيم قال: قال عبد الله: اتقوا، وقال حفص: إياكم والمعاذر، فإن كثيرا منها كذب (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ إبراهيم لم يدرك ابن مسعود.
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: عذر کرنے سے بچو۔ اس لیے کہ اس میں بہت زیادہ جھوٹ ہوتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28370]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28370، ترقيم محمد عوامة 27202)
ترقیم عوامۃ: 27203 ترقیم الشثری: -- 28371
٢٨٣٧١ - حدثنا محمد بن عبد الله الاسدي عن سفيان عن طارق عن الشعبي قال: خرج إلينا شريح يعتذر.
حضرت طارق فرماتے ہیں کہ امام شعبی نے ارشاد فرمایا: کہ حضرت شریح ہمارے پاس عذر پیش کرنے کے لیے تشریف لائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28371]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28371، ترقيم محمد عوامة 27203)
ترقیم عوامۃ: 27204 ترقیم الشثری: -- 28372
٢٨٣٧٢ - حدثنا ابو داود الطيالسي عن شعبة قال: كنت امشي مع الحكم فراينا ابا معشر فقال الحكم: إن هذا قد بلغه عني شيء اني قلته، ولا والله الذي لا إله إلا هو ما قلته، قال: فلما جاء ابو معشر اعتذر إليه الحكم وقال: قد حلفت لشعبة اني لم اقل الذي بلغك عني.
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت حکم کے ساتھ چل رہا تھا، اتنے میں ہم نے حضرت ابو معشر کو دیکھا، حضرت حکم نے فرمایا: بیشک ان کو میرے بارے میں یہ بات پہنچی ہے کہ میں نے ان کے متعلق کچھ کہا ہے۔ نہیں! اللہ کی قسم جس کے سوا کوئی معبود نہیں، میں نے ایسا کچھ نہیں کہا۔ راوی کہتے ہیں: جب حضرت ابو معشر آئے تو حضرت حکم نے ان کے سامنے عذر پیش کیا اور فرمایا: تحقیق میں نے شعبہ کے سامنے قسم اٹھائی ہے کہ جو بات آپ کو میری طرف سے پہنچی ہے وہ میں نے نہیں کہی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28372]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28372، ترقيم محمد عوامة 27204)
ترقیم عوامۃ: 27205 ترقیم الشثری: -- 28373
٢٨٣٧٣ - حدثنا ابن إدريس عن عمه قال: سمعت الشعبي يقول: اتاني إبراهيم يعتذر إلي من امر ما بلغني عنه.
امام شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم میرے پاس تشریف لائے اور آپ نے میرے سامنے اس بات کا عذر پیش کیا جو مجھے ان کی طرف سے پہنچی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28373]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28373، ترقيم محمد عوامة 27205)