مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
118. الحر يقتل عبد غيره
اس آزاد شخص کا بیان جو کسی دوسرے کے غلام کو قتل کردے
ترقیم عوامۃ: 28091 ترقیم الشثری: -- 29322
٢٩٣٢٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبيدة بن حميد عن (سهيل) (١) بن ابي صالح عن سعيد بن المسيب قال: سالته عن رجل حر قتل مملوكا؟ قال: يقتل به، ثم رجعت إليه، فقال: يقتل به، (ثم قال) (٢) : والله لو اجتمع عليه اهل اليمن لقتلتهم به.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (سهل).
(٢) سقط من: [ب، هـ].
حضرت سہیل بن ابی صالح فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن مسیب سے ایسے آدمی کے متعلق دریافت کیا جس نے کسی غلام کو قتل کردیا ہو؟ آپ نے فرمایا: اس غلام کے بدلے میں اسے قتل کیا جائے گا راوی کہتے ہیں: میں پھر دوبارہ آپ کے پاس آیا آپ نے فرمایا: اس غلام کے بدلے میں اسے قتل کیا جائے گا پھر آپ نے فرمایا: اللہ کی قسم! اگر اس غلام کے قتل پر سارے یمن والے بھی جمع ہوجائیں تو اس غلام کے بدلے میں میں ان سب کو قتل کردوں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29322]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29322، ترقيم محمد عوامة 28091)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 29322 in Urdu