مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
125. المرأة ترث من دم زوجها
بیوی اپنے شوہر کے قتل کے بدلے میں ملنے والی دیت کی وارث ہوگی
ترقیم عوامۃ: 28123 ترقیم الشثری: -- 29354
٢٩٣٥٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن الزهري عن سعيد ان عمر كان يقول: الدية (للعاقلة) (١) ولا ترث المراة من دية زوجها شيئا حتى كتب إليه الضحاك بن سفيان الكلابي ان رسول الله ﷺ ورث امراة اشيم الضبابي من دية زوجها (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط، هـ]: (على العاقلة).
(٢) صحيح؛ أخرجه أبودود (١٩٢٧)، والترمذي (١٤١٥)، وابن ماجه (٢٦٤٢)، والنسائي في الكبرى (٦٣٦٣)، وسعيد بن منصور (٢٩٥)، وابن أبي عاصم في الآحاد (١٤٩٦)، والطبراني (٨١٤٢)، والبيهقي (٨/ ٥٧)، وأحمد (١٥٧٤٦)، وانظر: ما بعده.
حضرت سعید فرماتے ہیں کہ حضرت عمر فرمایا کرتے تھے، دیت خاندان والوں کا حق ہے بیوی کو اپنے خاوند کی دیت میں سے وراثت کا کچھ حصہ بھی نہیں ملے گا یہاں تک کہ حضرت ضحاک بن سفیان کلابی نے آپ کو خط لکھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اشیم ضبابی کی بیوی کو اس کے خاوند کی دیت کا وارث بنایا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29354]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29354، ترقيم محمد عوامة 28123)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 29354 in Urdu