🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

125. المرأة ترث من دم زوجها
بیوی اپنے شوہر کے قتل کے بدلے میں ملنے والی دیت کی وارث ہوگی
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28123 ترقیم الشثری: -- 29354
٢٩٣٥٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن الزهري عن سعيد ان عمر كان يقول: الدية (للعاقلة) (١) ولا ترث المراة من دية زوجها شيئا حتى كتب إليه الضحاك بن سفيان الكلابي ان رسول الله ﷺ ورث امراة اشيم الضبابي من دية زوجها (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط، هـ]: (على العاقلة).
(٢) صحيح؛ أخرجه أبودود (١٩٢٧)، والترمذي (١٤١٥)، وابن ماجه (٢٦٤٢)، والنسائي في الكبرى (٦٣٦٣)، وسعيد بن منصور (٢٩٥)، وابن أبي عاصم في الآحاد (١٤٩٦)، والطبراني (٨١٤٢)، والبيهقي (٨/ ٥٧)، وأحمد (١٥٧٤٦)، وانظر: ما بعده.

حضرت سعید فرماتے ہیں کہ حضرت عمر فرمایا کرتے تھے، دیت خاندان والوں کا حق ہے بیوی کو اپنے خاوند کی دیت میں سے وراثت کا کچھ حصہ بھی نہیں ملے گا یہاں تک کہ حضرت ضحاک بن سفیان کلابی نے آپ کو خط لکھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اشیم ضبابی کی بیوی کو اس کے خاوند کی دیت کا وارث بنایا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29354]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29354، ترقيم محمد عوامة 28123)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28124 ترقیم الشثری: -- 29355
٢٩٣٥٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يحيى بن زكريا بن ابي زائدة عن يحيى بن سعيد عن الزهري عن سعيد بن المسيب قال: قام عمر بمنى فسال الناس (فقال) (١) : من عنده علم من ميرات المراة من عقل زوجها؟ فقام الضحاك بن سفيان الكلابي فقال: ادخل قبتك حتى اخبرك، (فدخل) (٢) فاتاه فقال: كتب إلي رسول الله صلى الله عليه (وسلم) (٣) ان اورث امراة اشيم الضبابي من عقل زوجها (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) زيادة في [جـ، م]: (فقال).
(٢) زيادة في [جـ، ك، م]: (فدخل).
(٣) سقط من: [ك].
(٤) صحيح؛ أخرجه أحمد (١٥٧٤٥)، والنسائي في الكبرى (٦٣٦٥)، والطبراني (٨١٤٠)، وعبد الرزاق (١٧٧٦٥)، وسعيد بن منصور (٢٩٦)، وابن أبي عاصم في الآحاد (١٤٩٧).

حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب نے منٰی میں کھڑے ہو کر لوگوں سے سوال کیا! کون شخص ہے جس کے پاس اس بارے میں علم ہو کہ کیا عورت اپنے خاوند کی دیت کی وارث بنے گی؟ اس پر حضرت ضحاک بن سفیان کلابی کھڑے ہوئے اور ارشاد فرمایا آپ اپنے خیمہ میں داخل ہوجائیں یہاں تک کہ میں آپ کو اس بارے میں خبردوں آپ داخل ہوگئے پس حضرت ضحاک آپ کے پاس تشریف لائے اور فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے خط لکھا تھا کہ میں اشیم ضبابی کی بیوی کو اس کے خاوند کی دیت کا وارث بناؤں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29355]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29355، ترقيم محمد عوامة 28124)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28125 ترقیم الشثری: -- 29356
٢٩٣٥٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم في الرجل يقتل عمدا فيعفو بعض الورثة قال: لامراته ميراثها من الدية.
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ایسے آدمی کے بارے میں جس کو قتل کردیا گیا ہو پھر بعض ورثہ نے اس کا خون معاف کردیا۔ آپ نے اس مقتول کی بیوی کے بارے میں ارشاد فرمایا: اس کو دیت میں سے وراثت ملے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29356]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29356، ترقيم محمد عوامة 28125)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28126 ترقیم الشثری: -- 29357
٢٩٣٥٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا اسابط بن محمد عن هشام عن الحسن قال: ترث المراة من دم زوجها.
حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری نے ارشاد فرمایا: بیوی اپنے خاوند کی دیت کی وراث بنے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29357]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29357، ترقيم محمد عوامة 28126)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28127 ترقیم الشثری: -- 29358
٢٩٣٥٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا معن بن عيسى عن ابن ابي ذئب عن الزهري قال: إذا قبل العقل في العمد كان ميراثا ترثه الزوجة وغيرها.
حضرت ابن ابی ذئب فرماتے ہیں کہ امام زہری نے ارشاد فرمایا: جب قتل عمد کی صورت میں دیت قبول کی گئی تو وہ وراثت شمار ہوگی اور خاوند کی بیوی اور اس کے علاوہ لوگ اس کے وارث بنیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29358]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29358، ترقيم محمد عوامة 28127)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28128 ترقیم الشثری: -- 29359
٢٩٣٥٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن محمد بن سالم عن الشعبي عن عمر انه قال: يرث من الدية كل وارث والزوج والمراة في الخطا والعمد (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف جدًّا؛ محمد بن سالم متروك.
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے ارشاد فرمایا: ہر وارث کو اور شوہر بیوی کو قتل خطاء اور عمد کی صورت میں دیت میں وراثت ملے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29359]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29359، ترقيم محمد عوامة 28128)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں